ایران کا امریکی اڈوں پر حملہ، امارات میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانیوں کیلئے ہدایات جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
ایران کا امریکی اڈوں پر حملہ، امارات میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانیوں کیلئے ہدایات جاری کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز
دبئی(سب نیوز) ایران کی جانب سے خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات (یواے ای)میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
یو اے ای میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اہم فوجی علاقوں سے دور محفوظ پناہ گاہوں میں رہیں۔خیال رہے کہ ایران نے قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر بیلسٹک میزائل فائر کردیے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران، اسرائیل کشیدگی، وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کے جائزے کیلئے کمیٹی قائم کردی ایران، اسرائیل کشیدگی، وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کے جائزے کیلئے کمیٹی قائم کردی آپریشن فتح کا اعلان ،ایران کے عراق ، قطر اور شام میں امریکی اڈوں پر میزائل حملے جمشید دستی نے بھری اسمبلی میں پی ٹی آئی رہنماوں کے سامنے زمین پر ناک رگڑ دی سی ڈی اے تحصیلدار کے ایریاز تبدیل ، مرزا سعید اور اظہر محمود کے پاس کون کونسے زون ہونگے ، دستاویز سب نیوز پر ایران کا شام میں امریکی فوجی اڈے پر مارٹر حملہ ایران کا قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ،6میزائل فائر کردیےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں پاکستانی سفارتخانے نے امریکی اڈوں پر ایران کا
پڑھیں:
اوورسیز پاکستانیز ہمارا قومی سرمایہ ہیں: وزیرِاعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نمائندہ جنگ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے۔وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بسنے والے اوورسیز پاکستانی ہمارا قومی سرمایہ ہیں، حکومت ان کے فلاح و تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔
وزیراعظم ہاؤس میں روزنامہ جنگ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کی نیک نامی، ترقی اور معیشت کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کریں، یہی وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کریں گے، ہر شکایت کا ازالہ کریں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دفتری اوقاتِ کار اور وقت کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس لے لیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر ہماری قومی معیشت کی مضبوطی اور خود انحصاری کی بنیاد ہیں، ان ترسیلات کی بدولت حکومت کو معاشی میدان میں اہم فیصلے کرنے میں مدد ملی ہے، یہ پاکستان پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کی شاندار کامیابی کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے، اب اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں فخر سے سر اٹھا کر چلتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم ہنگامی بنیادوں پر ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سرگرمِ عمل ہے، تاکہ عوام اور اوورسیز پاکستانیوں کو جلد از جلد بہتری کے ثمرات پہنچ سکیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ جاپان میں مقیم پاکستانی بھی ہمارے دل کے قریب ہیں اور میں جلد وہاں کا دورہ کروں گا تاکہ پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کر کے ان کے مسائل براہِ راست سن سکوں۔