پاکستان نے بھارت کیلیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع سے متعلق نوٹم جاری کردیا گیا۔
بھارتی ائیرلائنزکے طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پرعائد پابندی میں مذید ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔
23جولائی 2025تک پاکستانی ائیراسپیس بھارتی مسافربرداروفوجی طیاروں کے لیے بند رہےگا۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سےجاری نوٹم کے مطابق بھارت کے طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کی بندش ایک ماہ کے لیے بڑھا دی گئی۔
پاکستانی فضائی حدود 23 جولائی 2025 تک بھارتی طیاروں کے لیے بند رہے گی،پابندی کےزمرے میں بھارتی ائیرلائن کے مسافربردار و فوجی دونوں طرح کے ائیرکرافٹس شامل ہیں۔
ائیرپورٹس اتھارٹی کےمطابق بھارتی رجسٹرڈ یا لیزپرلیے گئےطیارے بھی پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
اسنوکر ورلڈ کپ، بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا
اسلام آباد(صغیر چوہدری )اسنوکر ورلڈ کپ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا ۔ پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال نے آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال نے آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔کوارٹر فائنل میں اسجد اقبال نے سابق عالمی چیمپئن بھارتی کیوئسٹ پنکج ایڈوانی کو یکطرفہ مقابلے میں 0-4 سے شکست دی۔