چین نے ایران کی جانب خفیہ مال بردار طیارے روانہ کردیے، ٹیلیگراف کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برطانوی اخبار ٹیلیگراف نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ چین نے خفیہ طور پر ایران کو مال بردار طیارے بھیجے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ چینی طیارے جب ایران کی حدود کے قریب پہنچتے ہیں تو ریڈار کی نظروں سے غائب ہو جاتے ہیں تاکہ ان کی موجودگی اور مشن کو چھپایا جا سکے۔
ٹیلیگراف نے بتایا کہ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق یہ ہر طیارہ مغرب کی جانب پرواز کرتا ہے، پہلے شمالی چین کے اوپر سے گزرتا ہے، پھر قازقستان، ازبکستان اور ترکمانستان کی فضائی حدود سے ہوتا ہوا ایران کی سمت بڑھتا ہے۔ جیسے ہی یہ طیارے ایران کے قریب پہنچتے ہیں، یہ ریڈار پر نظر آنا بند ہو جاتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ان طیاروں کی پرواز کے دوران ان کی منزل کے طور پر ہر بار لگژمبرگ کو دکھایا جاتا ہے، یعنی ایسا ظاہر کیا جاتا ہے کہ یہ طیارے یورپ جا رہے ہیں۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ طیارے کبھی یورپ پہنچتے ہی نہیں۔
یونیورسٹی آف ایکسیٹر کے لیکچرار اندریا گیزیلی نے ٹیلیگراف سے بات کرتے ہوئے کہا:
“ان پروازوں اور ان میں لائے جانے والے سامان کے بارے میں یقینی طور پر کافی دلچسپی پائی جاتی ہے، کیونکہ اب قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں کہ چین کسی نہ کسی طریقے سے ایران کی مدد کر سکتا ہے۔”
مزید یہ کہ رپورٹ میں چینی صدر شی جن پنگ کے حالیہ بیان کا حوالہ بھی دیا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کیا گیا فوجی حملہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں شدید اضافہ کا باعث بنا ہے اور چین اس صورت حال پر گہری تشویش کا شکار ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایران کی
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :