ایران کا قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ،6میزائل فائر کردیے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
ایران کا قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ،6میزائل فائر کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز
دوحا (سب نیوز)ایران نے قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ کیا ہے۔امریکی ویب سائٹ کے مطابق ایران نے قطر میں امریکی اڈوں پر چھ میزائل فائر کیے ہیں۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں آسمان پر فلیئرز دکھائی دیے جبکہ دھماکوں کی زور دار آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔رائٹرز کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحا میں دھماکا سنا گیا ہے۔
اسرائیلی حکام کے مطابق ایران نے 6 میزائل قطر میں امریکی فوجی اڈے پر داغے ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق فضا میں روشنی کے گولے دیکھے گئے، جو عام طور پر فضائی دفاع یا حملے کے ردعمل میں استعمال ہوتے ہیں۔حکام نے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومی سلامتی کمیٹی اجلاس، صحافی کے سوال پر خواجہ آصف کی کانوں کو ہاتھ لگاکر معذرت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، صحافی کے سوال پر خواجہ آصف کی کانوں کو ہاتھ لگاکر معذرت صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارت کاری میں اب بھی دلچسپی رکھتے ہیں، ترجمان وائٹ ہاوس ایران پر امریکی حملے کیخلاف جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے قائمقام چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ عالمی منڈی میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں 10سے 12فیصد اضافہ ہو گیا امریکی حملے کے بعد حکومت صدر ٹرمپ کیلئے نوبل انعام کی سفارش واپس لے،سینیٹ میں قرارداد جمعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قطر میں امریکی اڈوں پر
پڑھیں:
اسرائیل کا قطر پر حملہ اور امریکا کی دہری پالیسی
9 ستمبر 2025 کو مشرق وسطیٰ میں ایک بار پھرکشیدگی کی لہر دوڑگئی جب اسرائیل نے قطرکے دارالحکومت دوحہ میں فضائی حملہ کیا۔ اس حملے کا مقصد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے چند سینئر رہنماؤں کو نشانہ بنانا تھا، جن میں خلیل الحیہ کے بیٹے اور ان کے قریبی معاون بھی شامل تھے۔
اس واقعے نے خطے کے امن کو بری طرح متاثرکیا۔ اس واقعے کے سبب امریکا کے دہرے معیار اور سامراجی انداز پر انگلیاں اٹھیں۔ قطر نے اسرائیلی حملے کو قومی سلامتی اور خود مختاری کے خلاف قرار دیا جو کہ سو فیصد درست ہے۔ قطری حکومت نے اسے کھلی ریاستی دہشت گردی قرار دیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے غیر قانونی اقدام پر فوری ایکشن لے۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور الجزائر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔ عرب لیگ نے اس حملے کو نہ صرف قطرکی خود مختاری پر حملہ بلکہ پوری عرب دنیا کے خلاف ایک جارحیت قرار دیا۔
اس سنگین صورتحال پر پاکستان نے ایک ذمے دار اور اصولی ملک کا کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان نے قطر پر اسرائیلی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین، انسانی حقوق اور ایک خود مختار ریاست کی سالمیت کی پامالی کہا۔ وزیراعظم کا فوری دورہ قطر اس بات کا غماز ہے کہ پاکستان، اسلامی ممالک کی خود مختاری اور سالمیت کے بارے میں ٹھوس موقف رکھتا ہے اور ان کے ساتھ قدم قدم پرکھڑا ہے۔ دوسری جانب یہ حملہ پاکستان کے لیے بھی باعث تشویش ہے کیونکہ اس میں امریکا کا دہرا معیار واضح ہوا ہے۔ امریکا، قطرکے ساتھ تجارتی معاہدات میں مصروف تھا جب کہ اسی دوران اسرائیل نے جارحیت دکھائی۔ جس پر دنیا کی سب سے بڑی ریاست کی نیت واضح ہوگئی ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہے۔
آج کل امریکا، پاکستان کی تعریفیں کرتا نہیں تھک رہا ہے۔ مسلسل پاکستان کے حق میں بیان دے رہا ہے، لٰہذا حالیہ واقعے سے پاکستان کو سبق لینا ہوگا کیونکہ امریکا جیسا نظرآتا ہے ویسا ہے نہیں۔ اس لیے پاکستان کو بہت محتاط ہوکر اپنے کارڈز کھیلنے ہوں گے،کیونکہ دھوکا دینا، امریکا کے لیے کوئی مشکل کام نہیں ہے اور وہ اسے غیر اخلاقی بھی نہیں سمجھتا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی اس حملے کی مذمت ہوئی مگر امریکا نے اسرائیل کا نام لیے بغیر اس کی مذمت کی، جس سے دہری پالیسی کی نشاندہی ہوئی۔ اگرچہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حملے کو بلاجواز قرار دیا اور قطرکی خود مختاری کے حق میں موقف اختیار کیا، مگر عملی طور پر امریکا نے اسرائیل کی حمایت جاری رکھی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کے قطر سے الجزیرہ نیوز چینل کی کوریج کو کم کرنے کی درخواست نے بھی امریکا کی دہری پالیسی پر سوالات اٹھا دیے۔ اس سے یہ تاثر ملا کہ امریکا قطر کی داخلی آزادی میں مداخلت کر رہا ہے۔
قطرکی حیثیت خطے میں ایک معتدل ملک اور ثالث کے طور پر ہے جو حماس اور دیگر فلسطینی گروہوں کے ساتھ رابطے کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔ اسرائیلی حملے اور امریکا کے متضاد رویے نے قطر کو ایک مشکل صورتحال میں ڈال دیا ہے جہاں وہ اپنے قومی مفادات اور علاقائی ذمے داریوں کے بیچ توازن قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
حماس نے کہا ہے کہ اس جارحیت کا جواب دیا جائے گا۔ مصر اور اردن نے خطے میں امن کی کوششوں کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا، جب کہ ایران نے اسرائیل اور امریکا کو خطے میں انتشار پھیلانے کا ذمے دار ٹھہرایا۔ عالمی برادری میں بھی اس حملے کے خلاف تشویش پائی گئی اورکئی ممالک نے اسرائیل سے اس کارروائی کی وضاحت کا مطالبہ کیا۔
یہ واقعہ عالمی طاقتوں کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور انسانی حقوق کے تحفظ میں ناکامی کو بھی بے نقاب کرتا ہے۔
اقوام متحدہ جیسے ادارے جب اپنی ذمے داری پوری نہیں کرتے یا طاقتور ممالک کے دباؤ میں آ جاتے ہیں تو عالمی امن کے لیے خطرہ پیدا ہوتا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے نہ صرف خطے بلکہ عالمی معیشت اور توانائی کے ذخائر کو بھی سنگین نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
اسرائیل کا قطر پرحملہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ عالمی سیاست میں طاقتور ممالک اپنے قومی مفادات کے لیے دوسرے ممالک کی خود مختاری کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ اس طرح کے واقعات عالمی امن کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں اور امن کی کوششوں کو سبوتاژکرتے ہیں۔
عالمی دفاعی اور بین الاقوامی معاملات پرگہری نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ دوحہ پر حملہ ایک ’’ واضح پیغام‘‘ تھا کہ اسرائیل دوسرے عرب ممالک بالخصوص مصرکو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس تناظر میں مصری اپوزیشن رہنما طارق حبیب کا کہنا ہے کہ ریاض اور قاہرہ پر بھی حملہ ہو سکتا ہے، کیونکہ اسرائیل کھلی جارحیت پر آمادہ ہے اور امریکا اس کی ہاں میں ہاں ملانے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
یہ صورتحال عالمی امن کے لیے مضر ہے۔ دیرپا امن کے لیے ضروری ہے کہ عالمی طاقتیں انصاف، دوسرے ممالک کی خود مختاری اور امن کے اصولوں کو مقدم رکھیں، اگر عالمی برادری نے اس مسئلے کو نظر اندازکیا تو اس کے نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے عمل کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے اور علاقے میں غیر یقینی صورتحال بڑھ سکتی ہے جو عالمی سطح پر سیاسی، اقتصادی اور انسانی بحران کو جنم دے گی۔