ملتان میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کا کہنا تھا کہ امریکہ کی اسرائیل نواز پالیسی، بالخصوص ایران کے خلاف اقدامات میں اسرائیلی مفادات کو تحفظ دینا، ظلم اور ناانصافی کا کھلا مظاہرہ ہے، اسرائیل خود مشرقِ وسطی میں امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے اور اس کی پشت پناہی کرنے والا امریکہ دراصل عالمی امن تباہ کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان صہیب عمار صدیقی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف بڑھتی ہوئی جارحیت عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ اور ایران کی خودمختاری پر کھلی یلغار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب کے سامنے ایران پر امریکی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد رشید، چوہدری امین امیر جماعت اسلامی غربی زون، ملازم حسین، شیر افگن، میاں آصف اخوانی ودیگر کارکنان نے شرکت کی۔ ضلع ملتان کے امیر صہیب عمار صدیقی نے مزید کہا کہ امریکہ کی طرف سے ایران کی خودمختار سرزمین پر حملے اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ یہ عمل نہ صرف بین الاقوامی سفارتی اصولوں کی پامالی ہے بلکہ مشرق وسطی کو مکمل عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے صہیب عمار صدیقی نے واضح کیا کہ امریکہ کی اسرائیل نواز پالیسی، بالخصوص ایران کے خلاف اقدامات میں اسرائیلی مفادات کو تحفظ دینا، ظلم اور ناانصافی کا کھلا مظاہرہ ہے۔ اسرائیل خود مشرقِ وسطی میں امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے اور اس کی پشت پناہی کرنے والا امریکہ دراصل عالمی امن تباہ کر رہا ہے۔

انہوں نے سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جیسے جنگی جنون میں مبتلا شخص کو نوبل امن انعام کے لیے پاکستان کی جانب سے نامزد کیا جانا ایک شرمناک مذاق ہے۔ جو شخص پوری دنیا میں تصادم، نفرت اور جارحیت کی علامت بن چکا ہے، اسے امن کا سفیر مقرر کرنا ہمارے نظریاتی اصولوں اور قومی وقار کے سراسر منافی ہے، صہیب عمار صدیقی نے امت مسلمہ کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خاموشی ترک کریں، ظلم کے خلاف آواز بلند کریں اور ایران کے دفاع کو صرف ایک ملک نہیں بلکہ پوری امت کے دفاع کا مسئلہ سمجھیں۔ جماعت اسلامی دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور امریکہ و اسرائیل کی ظلم پر مبنی پالیسیوں کو کبھی قبول نہیں کرے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صہیب عمار صدیقی نے جماعت اسلامی کہ امریکہ ایران کے کے خلاف کے لیے

پڑھیں:

گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے اور خائن حکومت کی بے حسی پر شامی عوام میں تشویش کی لہر

سیاسی تجزیہ کار وائل امین نے اس حوالے سے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے عملی طور پر جنوبی شام پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور احمد الشعراء (جولانی) کا اس علاقے پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شام کی سرزمین پر صیہونی حکومت کی جارحیت اور قبضے کی توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے مقامی نیوز نیٹ ورک نے خبر دی ہے کہ گولان کی پہاڑیوں کو صیہونی حکومت کے حوالے کرنے سے شامی شہری غیر مطمئن اور ناراض ہیں۔ العہد نیوز نیٹ ورک نے اپنی ایک رپورٹ میں شامی سرزمین پر اسرائیلی حکومت کی جارحیت اور قبضے میں توسیع کے بارے شامی عوام میں تشویش کا ذکر کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے اپنی جارحیت اور قبضے کو جاری رکھتے ہوئے قنیطرہ اور درعا کے نواحی علاقوں میں بنکر تعمیر کر لیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شامی عوام کے مختلف طبقات اپنے ملک کی سرزمین پر صیہونی حکومت کی جارحیت پر سخت ناراض ہیں۔ سیاسی تجزیہ کار وائل امین نے اس حوالے سے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے عملی طور پر جنوبی شام پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور احمد الشعراء (جولانی) کا اس علاقے پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام کی سرزمین پر صیہونی حکومت کی جارحیت جاری ہے اور غاصبوں کے حملوں نے شام کے پوری سرزمین کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔  

متعلقہ مضامین

  • میرپورخاص،اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد
  • دوحا پر اسرائیلی جارحیت خطے کے ممالک کیلئے مقام عبرت
  • ایران کی چا بہار بندرگاہ پر امریکی پابندیاں بھارت کیلئے ایک اور بڑا دھچکا ہے; سردار مسعود خان
  • 12 روزہ دفاع کے دوران امریکہ، نیٹو اور اسرئیل کی مشترکہ جنگی صلاحیت کا کامیاب مقابلہ کیا، ایران
  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر کے خاندان سمیت 91 فلسطینی شہید
  • 7 جنگیں رکوا چکا، اسرائیل ایران جنگ بھی رکوائی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • سید جاوید شاہ جیلانی پر جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں، جماعت اسلامی
  • دوحہ حملہ، گریٹر اسرائیل کی راہ ہموار کرنیکی طرف ایک اور قدم
  • گریٹر اسرائیل اور امریکہ کی آنکھ کا کانٹا ایران
  • گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے اور خائن حکومت کی بے حسی پر شامی عوام میں تشویش کی لہر