ایران پر امریکہ کا حملہ عالم اسلام پر حملہ ہے، سراج الحق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
سابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ اب وقت ہے پاکستانی حکومت واضح طور پر ایران کی جانی مالی سفارتی حمایت کا اعلان کرے، پاکستان کی اصل قیادت علماء اور مشائخ ہیں تمام مسالک کے علماء ایران کی حمائت کرتے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ کو شہباز شریف کی طرف سے نوبل انعام کیلئے نامزد کرنا انتہائی شرمناک ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف 25 کروڑ عوام سے فوری معافی مانگیں اور اللہ سے توبہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی و سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ایران پر امریکہ کا حملہ عالم اسلام پر حملہ ہے، امریکہ نے مذاکرات کے بہانے دھوکے سے ایران پر حملہ کیا ہے، امریکی مفادات اور امریکی اڈوں پر حملے کرنا اب ایران کا حق ہے اور جن اسلامی ممالک میں امریکی فوجی اڈے ہیں، ایران ان پر بھی حملہ کرنے کا حق رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شرقپور میاں جلیل احمد شرقپوری کے ڈیرے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے پاکستانی حکومت واضح طور پر ایران کی جانی مالی سفارتی حمایت کا اعلان کرے، پاکستان کی اصل قیادت علماء اور مشائخ ہیں تمام مسالک کے علماء ایران کی حمائت کرتے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ کو شہباز شریف کی طرف سے نوبل انعام کیلئے نامزد کرنا انتہائی شرمناک ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف 25 کروڑ عوام سے فوری معافی مانگیں اور اللہ سے توبہ کریں۔
میاں جلیل احمد شرقپوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی قوت بننا ایران کا حق ہے اور ہم اس کی حمایت کرتے ہیں، اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، اس کے خاتمے سے ہی دنیا میں امن ہوگا۔ امریکہ نے پہلے عراق پر کیمیکل ویپن رکھنے کا الزام لگایا اور حملہ کر دیا مگر اج تک دنیا کو کیمیکل ویپن پیش نہ کر سکا اور دیگر مسلم ممالک پر بھی مختلف بہانوں سے حملے کیے لیکن ماسوائے ناحق قتل عام اور مسلم ممالک کی تباہی کے اپنا کوئی الزام ثابت نہیں کر سکا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے صاحبزادہ برہان الدین ربانی، میاں مقصود احمد اور میاں جلیل احمد کی دعوت پر خصوصی طور پر صاحبزادہ پیر سلطان ریاض الحسن استانہ عالیہ سلطان باھو، سید محمد معصوم حسین نقوی صدر جمعت علمائے پاکستان نیازی، پیر خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ آستانہ عالیہ کوٹ مٹھن شریف، علامہ محمد عثمان نوری، علامہ مفتی شبیر انجم، پیر امیر ساجد، علامہ پرویز اکبر ساقی، پیر اختر رسول قادری، میاں شہباز قادری اور دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہباز شریف ایران کی
پڑھیں:
صدر آذربائیجان کا شہباز شریف کو فون، وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو یوم فتح تقریبات کی دعوت
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف اور آذر بائیجان کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں آذربائیجان کے صدر نے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو وکٹری ڈے پریڈ میں شرکت کی دعوت دی۔وزیرِاعظم شہباز شریف 8 نومبر کو ایک روزہ دورے پر آذربائیجان جائیں گے۔ دورہ آذربائیجان میں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر آذربائیجان کے یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی باکو میں موجود ہوں گے۔ وکٹری ڈے پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترک صدر طیب اردگان تینوں مہمان خصوصی ہوں گے۔ دورے میں وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علئیوف اور آذربائیجان کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے بھی ملاقات متوقع ہے، آذربائیجان میں یوم فتح کی تقریبات آذربائیجان کے مقبوضہ نگورنو کاراباخ کی آزادی اور آرمینیا کے خلاف فتح کے حوالے سے منائی جاتیں ہیں، جنگ میں پاکستان اور ترکیہ نے بھرپور انداز میں آذربائیجان کی حمایت کی تھی۔