امریکہ کا ایران کے جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی دہشتگردی ہے، علامہ ساجد نقوی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کیساتھ ہیں، ایران پر امریکی حملہ دنیا کے امن و سلامتی کیلئے براہ راست خطرہ ہے، امریکی حملہ ایرانی خودمختاری پر حملہ، تمام آزادی پسندوں کو اس سامراجی حملے کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے امریکہ کا ایران کے فردو، نطنز اور اصفہان کے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے حملے کے بعد مشرق وسطی میں جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا، ہم اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، امریکہ کا ایران کے جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی دہشتگردی، بزدلانہ اقدام اور بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کیساتھ ہیں۔ ایران پر امریکی حملہ دنیا کے امن و سلامتی کیلئے براہ راست خطرہ ہے اور سامراجی صہیونی گٹھ جوڑ کے نتیجہ میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی امن کو سبوتاژ کرنا ہے جس پر ٹرمپ کو دنیا میں بدامنی پیدا کرنے کا ایوارڈ دینا چاہیے۔
علامہ ساجد نقوی نے ایران پر امریکی حملے کو انتہائی شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حملہ ایرانی خودمختاری پر حملہ ہے، جس پر تمام آزادی پسندوں کو اس سامراجی حملے کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے، امریکی حملہ خطے کو خطرناک صورتحال کی جانب دھکیلنے کی کوشش کی ہے، جبکہ ایران نے بار بار عالمی سطح پر یہ باور کرایا کہ ایرن نے جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کی، اس کا ایٹمی پروگرام پُرامن مقاصد کیلئے ہے، لیکن سامراجی صہیونی کٹھ پتلی ٹرمپ نے بین الاقومی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے جو غیر قانونی اقدام کیا ہے وہ ناقابل معافی جرم ہے، جس کا تدارک وقت کی ضرورت ہے، آخر میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ سامراج و صہیون کبھی بھی اپنے ہدف میں کامیاب نہیں ہونگے، ایران کے ہاتھوں شکست ان کا مقدر بن چکی ہے اور ان کے جنگی جنون کا خمیازہ تیسری عالمی جنگ کی صورت میں پوری دنیا کو بھگتنا پڑے گا لیکن انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوگی، فتح اسلام کی ہوگی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ ساجد نقوی جوہری تنصیبات امریکی حملہ ایران کے پر حملہ
پڑھیں:
مقاومتی بلاک عالمی ظالم طاقتوں کے سامنے سینہ سپر ہے، علامہ مقصود ڈومکی
آئی ایس او جیکب آباد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ آئی ایس او میں شامل ہو کر اس الٰہی اور انقلابی تحریک کا حصہ بنیں، کیونکہ نوجوان ہی کسی بھی قوم کا اصل مستقبل ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ تاریخ انسانیت کے ہر دور میں حق و باطل کے درمیان جنگ جاری رہی ہے۔ حضرت آدم علیہ السلام کے مقابلے میں ابلیس، حضرت ہابیلؑ کے مقابلے میں قابیل، حضرت ابراہیمؑ کے مقابلے میں نمرود، حضرت موسٰیؑ کے مقابلے میں فرعون اور امام حسینؑ کے مقابلے میں یزید باطل کا پرچم اٹھا کر میدان میں آیا، لیکن فتح ہمیشہ حق ہی کی ہوئی، کیونکہ باطل کی قسمت میں ذلت، رسوائی اور شکست ہی لکھی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع جیکب آباد کے سالانہ تنظیمی کنونشن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عصرِ حاضر میں حضرت امام خمینیؒ حق و صداقت کا پیغام لے کر میدان عمل میں آئے اور وقت کی ظالم و جابر قوتوں کو للکارا۔ انہوں نے شیطان بزرگ امریکہ کے مکروہ کردار کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا اور اسے تاریخی ذلت سے دوچار کیا۔ امام خمینیؒ نے امت مسلمہ اور اہل حق کو بیدار اور متحد کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج مزاحمتی محور یا مقاومتی بلاک عالمی قوت بن کر ظالم طاقتوں کے سامنے سینہ سپر ہے۔ اسرائیل کی عبرت ناک شکست کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادی شدید اضطراب اور پریشانی کا شکار ہیں۔ پاکستان کے جعلی حکمرانوں کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے اس لئے یہ امریکی غلامی کی ہر حد کراس کر چکے ہیں۔ علامہ ڈومکی نے کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان محب وطن، صالح اور انقلابی نوجوانوں کی جماعت ہے۔ ہمارے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ آئی ایس او میں شامل ہو کر اس الٰہی اور انقلابی تحریک کا حصہ بنیں، کیونکہ نوجوان ہی کسی بھی قوم کا اصل مستقبل ہوتے ہیں۔ آئی ایس او ضلعی کنونشن سے مجلس وحدت مسلمین سندھ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن مولانا منور حسین سولنگی، ایم ڈبلیو ایم یوتھ ونگ لاڑکانہ ڈویژن کے صدر اللہ بخش میرالی اور نو منتخب ضلعی صدر آئی ایس او اظہار الحسن نے بھی خطاب کیا۔