دمشق، مار الیاس چرچ پر خودکش حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
شامی ذرائع ابلاغ یہ بھی رپورٹ کر رہے ہیں کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے تاکہ جاں بحق اور زخمی افراد کو نکالا جا سکے۔ تاحال ہلاکتوں یا زخمیوں کی درست تعداد جاری نہیں کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شام کے میڈیا نے دمشق میں واقع ’مار الیاس‘ چرچ پر خودکش حملے کی اطلاع دی ہے۔ شامی میڈیا کے مطابق اس حملے میں 30 سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ شامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے عمارت کے اندر خود کو دھماکا خیز بیلٹ کے ذریعے اڑا لیا۔ شامی ذرائع ابلاغ یہ بھی رپورٹ کر رہے ہیں کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے تاکہ جاں بحق اور زخمی افراد کو نکالا جا سکے۔ تاحال ہلاکتوں یا زخمیوں کی درست تعداد جاری نہیں کی گئی، تاہم 30 افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات میڈیا پر موجود ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اور زخمی
پڑھیں:
سوڈان کے شہر العبید میں جنازے پر حملہ، 40 افراد جاں بحق
سوڈان کے وسطی صوبے کردفان کے اہم شہر العبید میں ایک جنازے پر حملے کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے انسانی امور کے دفتر نے بدھ کے روز اس واقعے کی تصدیق کی۔
???????? Over 36,000 Sudanese civilians have fled towns and villages in the Kordofan region east of Darfur, the United Nations said, just over a week after paramilitary forces overran the city of El-Fasher.
➡️ https://t.co/wcuNUq7tBB pic.twitter.com/8XlQckh0rV
— AFP News Agency (@AFP) November 3, 2025
بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ حملہ کب ہوا یا اس کے پیچھے کون ملوث تھا، تاہم واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز مبینہ طور پر شہر پر حملے کی تیاری کر رہی تھیں، جبکہ حکومتی فوج بھی انہیں روکنے کے لیے شہر کے اطراف میں جمع ہو رہی تھی۔
اقوامِ متحدہ کے دفتر نے کہا کہ کردفان خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال مسلسل خراب ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں: آر ایس ایف نے 300 خواتین کو ہلاک، متعدد کیساتھ جنسی زیادتی کی، سوڈانی وزیر کا دعویٰ
رپورٹس کے مطابق کردفان کے تینوں صوبے، شمالی، مغربی اور جنوبی، حالیہ ہفتوں میں سوڈانی فوج اور آر ایس ایف ملیشیا کے درمیان شدید جھڑپوں کی لپیٹ میں ہیں۔
اسی دوران، 26 اکتوبر کو آر ایس ایف نے شمالی دارفور کے دارالحکومت الفاشر پر قبضہ کر لیا، جہاں مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں کے مطابق شہریوں کے قتلِ عام کے واقعات پیش آئے۔
مزید پڑھیں: سوڈان: صدارتی محل بالآخر باغیوں سے آزاد کرالیا گیا
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ قبضہ سوڈان کے جغرافیائی تقسیم کو مضبوط کر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ اپریل 2023 سے سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان خانہ جنگی جاری ہے، جس میں ہزاروں افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں، اور ملک دنیا کے بدترین انسانی بحرانوں میں سے ایک کا شکار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آر ایس ایف العبید جغرافیائی تقسیم جنازے حملہ سوڈان شمالی دارفور کردفان ملیشیا