Jang News:
2025-11-06@10:23:10 GMT

کالام کشتی حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہو گئی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT

کالام کشتی حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہو گئی

—فائل فوٹو

کالام کشتی حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہو گئی۔ 

اپر سوات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان سعید الرحمٰن کے مطابق ایک بچہ اب بھی لاپتہ ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق شر گڑھ مردان سے ہے۔

اپر سوات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان سعید الرحمٰن نے بتایا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، واقعے میں 5 افراد کو زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا۔ 

ترجمان اپر سوات ڈیولپمنٹ اتھارٹی  کے مطابق کشتی کے مالک کے پاس این او سی نہیں تھا، جس کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

واضح رہے کہ کالام کے علاقے شاہی باغ میں گزشتہ روز سیاحوں سے بھری کشتی الٹ گئی تھی، کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد سوار تھے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

سندھ ،ڈینگی سے 21 ہلاکتیں،متاثرین کی تعداد ساڑھے 9ہزارتک پہنچ گئی

 

کراچی (نیوز ڈیسک)سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 21 تک جاپہنچی ہے،صوبے میں رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 9ہزار 638 ہے،جن میں سے 4540 افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک صوبے بھر میں ڈینگی کے باعث 21 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں سے نو ہلاکتیں کراچی سے رپورٹ ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ اکتوبر میں ڈینگی سے سندھ بھر میں 13 افراد جاں بحق ہوئے۔ کراچی کے ضلع ملیر سے تین، شرقی اور غربی اضلاع سے دو، دو اموات جبکہ ضلع کورنگی میں ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔

اسی ماہ حیدرآباد میں چار اور ٹنڈو محمد خان میں ایک ہلاکت سامنے آئی جبکہ سندھ میں نومبر کے ابتدائی پانچ دنوں میں بھی ڈینگی بخار آٹھ افراد کے لیے جان لیوا ثابت ہوا جن میں سے چھ کا تعلق حیدرآباد سے ہے، جبکہ ایک، ایک کیس ٹنڈوالہیار اور کراچی سے رپورٹ ہوا۔

سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر ڈینگی کے 5 ہزار 511 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1 ہزار 130 کیسز مثبت آئے ہیں۔جس کے بعد صوبے میں رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 9ہزار 638 ہوگئی ہے۔

کراچی ڈویژن میں 3 ہزار 937 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 527 مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی۔جس کے بعد کراچی میں ڈینگی بخار سے متاثرہ افراد کی تعداد 4540 ہوگئی ہے۔حیدرآباد ڈویژن میں 1 ہزار 574 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 603 کیسز مثبت آئے۔

سیکریٹری محکمہ صحت ریحان بلوچ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں 129 نئے کیسز داخل ہوئے جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں میں 126 نئے مریض داخل ہوئے۔صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں سے 96 مریض جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں سے 111 مریض صحتیاب ہوکر گھر گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔اس وقت صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد 251 جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد 264 ہے۔

کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے 256 بیڈ مختص جبکہ حیدرآباد میں 165 اور اندرون سندھ میں 558 ہے جبکہ صوبے بھر میں ڈینگی کے مریضوں کےلیے 979 بیڈ مختص کیے گئے ہیں۔کراچی کے پرائیویٹ اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے 185 بیڈ مختص ہیں جبکہ یہ تعداد حیدرآباد میں 208 اور اندرون سندھ میں 66 ہے۔ صوبے بھر میں ڈینگی کے مریضوں کےلیے 459 بیڈ مختص کیے گئے ہیں۔

صوبے بھر میں اس وقت 54 لیباریٹریز سے ڈیٹا وصول کیا جارہا ہے۔کراچی میں کل 37 لیبارٹریز ڈینگی ٹیسٹنگ کر رہی ہیں جن میں 12 سرکاری اور 25 نجی لیبارٹریز شامل ہیں۔حیدرآباد میں ڈینگی ٹیسٹنگ کے لیے 17 لیبارٹریز سرگرم ہیں جن میں 7 سرکاری اور 10 نجی لیبارٹریز شامل ہیں۔

سندھ میں رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 ہزار 638 ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مکران کوسٹل ہائی وے پر خوفناک حادثہ، کوچ اور گیس ٹرک تصادم میں 7 افراد جاں بحق
  • کنڈ ملیر کے قریب مسافر کوچ اور گیس باؤزر میں تصادم ، 5 افراد زندہ جل گئے
  • لیبیا کشتی حادثہ : 2 ملزمان کو مزید 20،20 سال قید بامشقت، 14 لاکھ جرمانہ
  • سعودی عرب سے یمن جانے والی مسافر بس کو ہولناک حادثہ؛ 30 افراد زندہ جل گئے
  • سندھ ،ڈینگی سے 21 ہلاکتیں،متاثرین کی تعداد ساڑھے 9ہزارتک پہنچ گئی
  • میگا کرپشن؛ راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اسٹینوگرافر نے اربوں روپے کی خوردبرد کا اعتراف کرلیا
  • مسافر اور کارگو ٹرینوں کا خوفناک تصادم، 11 افراد جاں بحق، 20 زخمی
  • سوات میں امن کمیٹی کے سابق ممبر مفتاح الدین قتل
  • فیصل آباد: مصالحہ جات میں ملاوٹ اور جعلسازی پر ملزم کو 16 ماہ قید بامشقت اور 10 لاکھ جرمانہ
  • بھارتی ریاست تلنگانہ میں المناک بس حادثہ، 20 افراد ہلاک