ملک کے مختلف شہروں میں افسوسناک ٹریفک حادثات میں 2 سگے بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوگئے۔

عارف والا
پنجاب کے شہر عارف والا میں بورے والا روڈ بائی پاس پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں بس نے اوورٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔

خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 سگے بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دونوں کی شناخت اظہر فرید اور فخر فرید کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو حکام نے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

مانسہرہ
خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں گلگت سے راولپنڈی جانے والی کوسٹر گاڑی سی پیک پر حادثے کا شکار ہوگئی۔

بٹل ٹنل کے قریب کوسٹر سوزوکی سے ٹکرا گئی، حادثے میں بچے اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہری پوری
خیبرپختونخوا کے شہر ہری پور کے علاقے پکی ڈولی میں بارش اور پھسلن کے باعث کار اور ٹرک تصادم ہوگیا، حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چاروں زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

وزیرآباد
پنجاب کے شہر میں اندرون جی ٹی روڈ گیمن پل کے قریب تیز رفتار کار ایکسل ٹوٹنے سے کار کھائی میں جا گری اور الٹ گئی

حادثے میں نارووال سے گجرات جانے والے ایک ہی خاندان کے 6 افراد زخمی ہو گئے، زخمی ہونے والوں میں 50 سالہ محمد افضل، اس کی اہلیہ زینب النساء، 10 سالہ فلک شاہین، 7 سالہ اوشا شاہین ،4 سالہ فاطمہ شاہین اور 3 سالہ بیٹا ایان علی شامل ہیں۔

زخمیوں میں 2 بچیوں اور ایک بچے کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: افراد زخمی

پڑھیں:

بل بورڈ 4افرادکی جان لے گیا،پنجاب کے سب سے بڑے شہرسے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں دولت خان روڈ پر بل بورڈ لگانے کے دوران کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 4 افراد بل بورڈ لگا رہے تھے کہ انہیں کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پینتالیس سالہ ندیم ولد رمضان، پچیس سالہ نعمان ولد خالد، چھبیس سالہ اویس ولد توحید اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔

Post Views: 8

متعلقہ مضامین

  • گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 وزرا سمیت 9 افراد ہلاک
  • بلوچستان کی خونی شاہراہیں: جولائی میں 2 ہزار 207 حادثات، 26 جاں بحق، 2913 زخمی
  • بل بورڈ 4افرادکی جان لے گیا،پنجاب کے سب سے بڑے شہرسے انتہائی افسوسناک خبر آگئی
  • کراچی میں فائرنگ کے تین مختلف واقعات، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • بہاولنگر اور فیروزوالا میں ٹریفک حادثات، 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد زخمی
  • کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ، مولانا رجب علی بنگش کے بیٹے سمیت 2 شہید
  • کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ، مولانا رجب علی بنگش کے بیٹے سمیت 3 شہید
  • بھارت :گاڑی نہر میں گرنے سے11افراد ہلاک، 4 زخمی
  • کراچی، ڈیفنس لائبریری کے پاس بےقابو ٹریلر بنگلے کی دیوار سے ٹکرا گیا