لاہور، معمولی تلخ کلامی پر 12 سالہ لڑکے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور میں معمولی تلخ کلامی پر 12سالہ لڑکے پر پٹرول چھڑ ک کر آگ لگا دی،لڑکے کواسپتال منتقل کر دیاگیا جہاں اس کا علاج جاری ہے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق افسوسناک اور انسانیت سوزواقعہ لاہور کے علاقے پرانی انار کلی میں پیش آیا جہاں 12 سالہ لڑکے
اویس کو مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔پولیس کے مطابق واقعہ معمولی تلخ کلامی کے بعد پیش آیاجس میں دو نوجوانوں نے اویس کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس پر پٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اویس اپنے بھائی کی جیولری شاپ پر موجود تھا جب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیاجس کے بعداویس کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پراسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہے۔پولیس نے زخمی اویس کے بھائی رجب کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کر آگ لگا دی پر پٹرول
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ