لاہور میں ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ، پولیس اہلکار بھی ملوث نکلا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
لاہور:
لاہورکے علاقے شاہدری ٹاؤن میں دودھ فروش کے ساتھ ہنی ٹریپ کا واقعہ پیش آیا جس میں پولیس اہلکار بھی ملوث نکلا ہے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم خاتون نے دودھ فروش کو اپنے گھر دودھ پہنچانے کا کہا اور ساتھ گھر لے گئی، جس کے بعد اُسے کمرے میں بند کر کے ساتھیوں کے ساتھ ملکر تشدد کا نشانہ بنایا۔
ملزمان نے دودھ فروش سے ایک لاکھ 8 ہزار روپے لوٹ لیے اور پھر اُسے چھوڑ دیا۔ اس واردات میں پولیس اہلکار بھی ملوث تھا جسے شناخت کے بعد گرفتار کرلیا گیاہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار اہلکار کی شناخت منظر کے نام سے ہوئی جو تھانہ شاہدری ٹاؤن میں نائب ہیڈ محرر ہے، ملزم کی نشاندہی پر اُس کے ساتھی ندیم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ دودھ فروش کو ٹریپ کرنے والی خاتون کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: فوڈ اسٹریٹ آئی خاتون کو ہراساں کرنے والے دو اوباش گرفتار
لاہور:ٹبی سٹی پولیس نے فیملی کے ہمراہ فوڈ اسٹریٹ آئی خاتون کو ہراساں کرنے والے دو اوباشوں کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر خاتون کو تنگ کیا، ہودہ اشارے کیے اور بازو پکڑنے کی کوشش کی۔ ٹبی سٹی پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کاروائی کرکے ملوث ملزمان عالیان اور عمر کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، انہوں نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او ٹبی سٹی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہراساں اور تنگ کرنا ریڈ لائن ہے، ایسے اوباش جیل جائیں گے۔