کراچی:

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پولیس وین پر حملہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو پولیس وین پر حملہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمے میں کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

وکیل صفائی نے موقف دیا کہ ملزم 10 سال سے جیل میں ہے۔ پراسیکیوشن ملزم کیخلاف اب تک گواہ پیش کرنے میں ناکام ہے۔

عدالت نے ملزم فضل غنی  کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے 2015 میں  قائد آباد کے علاقے میں حملہ کیا تھا۔ حملے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی؛ ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کا کیس؛ ملزمان کی درخواست ضمانت منظور

کراچی:

سندھ ہائیکورٹ نے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے کے خلاف مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

ہائیکورٹ میں ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے کے خلاف مقدمے میں ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

ملزمان کے وکیل نعیم قریشی نے موقف دیا کہ واقعے کی ایف آئی آر بھی تین دن بعد درج ہوئی ہے اور متاثرہ شخص نے ملزم کو معاف کر دیا ہے۔

عدالت نے ملزم سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوہے ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

پولیس کے مطابق ماتحت عدالت نے 5 جون کو ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔ ملزمان کے خلاف عینی شاہد کی مدعیت میں گزری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان پر ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد دھمکیاں دینے اور عورت کی تذلیل کے الزامات تھے۔

متعلقہ مضامین

  • شاہ محمود قریشی کی نو مئی کے مقدمے میں ضمانت منظور‎
  • شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت منظور
  • 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور
  • شاہ محمود قریشی کی شادمان تھانہ جلانے کے مقدمے میں ضمانت منظور
  • راولپنڈی: مشتعل افراد کا پولیس حراست میں قتل کیس کے ملزم پر حملہ
  • طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قتل کیس میں اہم پیشرفت 
  • کراچی؛ ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کا کیس؛ ملزمان کی درخواست ضمانت منظور
  • صحافی پر حملے کے کیس میں ملزم ارمغان قصوروار قرار
  • ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کا کیس: دو ملزمان کی ضمانت منظور