راولپنڈی: مشتعل افراد کا پولیس حراست میں قتل کیس کے ملزم پر حملہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
راولپنڈی میں مشتعل افراد نے پولیس کی حراست میں موجود قتل کیس کے ملزم پر حملہ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس ملزم کو بچاتے کورٹ 27 میں لے گئی اور عدالت کے دروازے کو تالا لگادیا، 15، 20 ملزمان نے جوڈیشل کمپلیکس کے سیکیورٹی نظام کو چکنا چور کر دیا۔
ملزمان نے عدالت کے دروازے پر لاتوں، مکوں سے حملہ کیا اور دروازہ توڑنے کی کوشش کی، عدالت کا کام معطل ہوگیا اور جج چیمبر میں چلے گئے، وکلا اور سائلین کمرہ عدالت میں محبوس ہوگئے۔
پولیس اور ملزمان کمرہ عدالت کے باہر گتھم گتھا ہوگئے، جھگڑے کے بعد تمام ملزمان جوڈیشل کمپلیکس سے پولیس ناکے توڑتے ہوئے فرار ہوگئے۔
سب انسپکٹر قمر صادق کی درخواست پر سول لائن تھانہ نے مقدمہ درج کر لیا، ملزمان میں راجہ منان،راجہ مطلوب، غفران، راجہ عثمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس تھانہ صدر بیرونی کے قتل کیس کے گرفتار ملزم حماد کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے آئی تھی، ملزمان گرفتار ملزم حماد کو جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کرنا چاہتے تھے۔
ملزمان کے خلاف عدالت پر حملہ کرنے، توڑ پھوڑ کرنے اور قتل کی دھمکیوں کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قتل کی
پڑھیں:
شاہ لطیف ٹائون میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف ٹائون میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں ک دعویٰ ہے کہ یہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کی وجہ پیش آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹائون تھانہ کے علاقے شیدی گوٹھ میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے مرغی کے انڈے کی سپلائی کرنیوالی سوزوکی پک میں سوار افرادکو روکنے کی کوشش نہ رکنے پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے فائرنگ کے نتیجے میں 55سالہ عبدالخالق اور43سالہ سجاد زخمی ہوگئے جنہیں ایمبولنس کی مددسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او شاہ لطیف ممتاز مروت نے بتایا کہ مضروبین کے بیان کے مطابق وہ انڈے کی سپلائی کررہے تھے کہ اس دوران انھیں ایک موٹرسائیکل پر سوار دو ملزمان نے روکنے کی کوشش کی جنھو ں نے چہرے پر ماسک لگائے ہوئے تھے نہ رکنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مضروبین کے پاس سے دو سے ڈھائی لاکھ روپے کی رقم موجود تھی لیکن لوٹ مار نہیں ہوئی تاہم پولیس کی مزید تفتیش کررہی ہے۔