صوابی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ آئی ڈی ایس گدون کے حدود میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اس وقت ہوئی جب وہ باہر ہوٹل میں کھانا کھا رہےتھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار ہوٹل میں داخل ہوئے اور پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جن میں جمال الدین اور زاہد شامل ہیں۔
شہید اہلکاروں کی میتیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال ٹوپی منتقل کردی گئیں۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
حکومتِ پاکستان کی امریکی صدر کو نوبل امن انعام 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
موٹروے پر پولیس وین کی ٹرک سے ٹکر، 2 اہلکار جاں بحق
فیصل آباد (ویب ڈیسک) موٹروے پر پولیس کی وین ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے قریب موٹروے پر پیش آیا، حادثے میں جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کا تعلق ملتان پولیس سے ہے۔
پولیس اہلکار لاہور میں میچ سکیورٹی کی ڈیوٹی کے بعد واپس آ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے، جاں بحق پولیس اہلکاروں کی لاشوں اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال متنقل کر دیا گیا ہے۔