داتا دربارکے 982 ویں سالانہ عرس کی 3 روز تقریبات شروع
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
لاہور:
داتا گنج بخش کے 982 ویں سالانہ عرس کی تین روز تقریبات کا افتتاح نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے رسم چادر پوشی سے کیا.
عرس کی افتتاحی تقریب میں وزیر مواصلات عبدالعلیم خان ،صوبائی وزیر بلال یاسین سمیت علما، مشائخ، سجادگان اور زائرین نے شرکت کی۔
تقریب کے موقع پر روح پرور مناظر دیکھے گئے، ملکی حالات کے پیش نظر زائرین کے تحفظ کیلئے محکمہ اوقاف و مذہبی امور نے144سکیورٹی و کلوز سرکٹ کیمرے نگرانی کیلئے نصب کئے ہیں ،ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے تاکہ دربارکا ایریا نگرانی میں رہے.
پولیس کے چار ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، دربار کے اندر داخل ہونے والے راستوں پر 11واک تھر وگیٹ اور 11میٹل ڈیٹکٹرز زائرین کی حفاظت کیلیے مہیا کئے گئے ہیں،لیڈ ی کانسٹیبل خواتین کے احاطہ میں تعینات کی گئی ہیں اورداتا دربار میں موجود رضا کار تنظیموں کے لوگ بھی معاونت کررہے ہیں۔
داخلی راستوں پر پولیس نے بھی الگ سے واک تھرو گیٹس کا انتظام کیا ہے جبکہ امن و امان کیلئے بم ڈسپوزل سکواڈ بھی ہمہ وقت موجود رہے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔