راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں بہن کا گلا کاٹ کر قتل اور شیر خوار بھانجے کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

مقدمہ مقتولہ انجم زہرہ کے خاوند حمزہ اظہار کی مدعیت میں درج کیا گیا، متن کے مطابق بیوی کا 3ماہ سے اپنے بھائیوں محمد علی،شجاعت علی،صباحت علی اور محمد شاہد سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔

مدعی نے مقدمہ میں موقف  اپنایا کہ محمد علی گھر آیا، میرے کمرے میں داخل ہو کر بیوی انجم زہرہ کو دھمکی دی کہ تمھیں مزہ چکھاتا ہوں، محمد علی نے میرے والدین کے سامنے زمین زہرہ کے گلے پر چھُری سے وار کیا، جو نیچے گر گئی۔

انجم زہرہ کے گرنے کے بعد ملزم نے اسکے گلے،بازووں اور ہاتھوں پر چھری سے وار کئے، ملزم نے بیڈ پر لیٹے میرے بیٹے محمد سالار حمزہ کے گلے پر بھی چھری سے وار کرکے زخمی کیا۔

والدین کے شور کرنے پر اہل محلہ جمع ہو گئے جنھوں نے ملزم کو قابو کرلیا، ملزم نے اپنے بھائیوں شجاعت علی، صباحت علی اور محمد شاہد کی ایما پر قتل کیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی، اغوا ہونے والی بچی چند گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب، والدین سے ملا دی گئی

راولپنڈی:

راولپنڈی میں اسپتال کے قریب سے اغوا کی جانے والی کمسن بچی کو پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کے بعد بحفاظت بازیاب کرا کے والدین کے سپرد کر دیا۔

والدین نے راولپنڈی پولیس خصوصاً سی پی او سید خالد ہمدانی کا بروقت اقدام پر شکریہ ادا کیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے نہ صرف بچی کی فوری بازیابی بلکہ ملزم کی گرفتاری کے احکامات بھی جاری کیے۔

 ان کی ہدایت پر بچی کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے شہر کی تمام داخلی و خارجی شاہراہوں پر سنیپ چیکنگ اور مانیٹرنگ کا عمل شروع کیا۔

سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت سینکڑوں سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا، جس کے نتیجے میں پولیس کی موجودگی اور سخت چیکنگ کے باعث ملزم بچی کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے بچی کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے کر والدین سے ملا دیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش کا عمل جاری ہے اور جلد گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ بچے ہم سب کے سانجھے ہیں، معصوم بچوں کی طرف کوئی آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر گہری نظر رکھیں، اجنبی افراد پر بھروسہ نہ کریں اور بچوں کو نظروں سے اوجھل نہ ہونے دیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: جیولرز کی دکانوں سے سونا اور کیش چوری کرنے والی خاتون گرفتار
  • لاہور: بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا اوباش گرفتار
  • لاہور ہائیکورٹ: دوسری شادی کرنے والے شہری کی اپیل مسترد
  • لاہورہائیکورٹ نے دوسری شادی کرنے والے شہری کی اپیل مسترد کردی
  • راولپنڈی: عمران خان، بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کا جیل ٹرائل 
  • پہلی بیوی سے اجازت لئے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہرکی سزا کے خلاف اپیل مسترد
  • لاہور: پب جی گیم کھیلتے ہوئے والدہ، بھائی اور 2 بہنوں کو قتل کرنے والے مجرم کو 100 سال قید کی سزا
  • جوا اور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر کا الزام، یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف مقدمہ درج
  • راولپنڈی، اغوا ہونے والی بچی چند گھنٹوں میں بحفاظت بازیاب، والدین سے ملا دی گئی
  • زیادتی کرنے والے ملزم شبیر شربت والے کا اقبالی بیان سامنے آگیا