نیب لاہور نے ملزمان سے برآمد 2 ارب قومی خزانے میں جمع کرادیے
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(نمائندہ جسارت)نیب لاہور نے کرپشن کیس میں ریکور شدہ 2 ارب روپے کی رقم کا چیک سیکرٹری فنانس کے حوالے کردیا۔پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ شیخوپورہ کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف کرپشن تحقیقات میں پلی بارگین کے تحت 2 ارب مالیت کی ریکوری کی گئی۔ ڈی جی نیب لاہور غلام صفدر شاہ نے اب تک برآمد شدہ رقم کا چیک سیکرٹری فنانس پنجاب کے حوالے کردیا۔نیب لاہور کے مطابق نیب میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس شیخوپورہ کے افسران و اہلکاروں کی خلاف مبینہ طور پر5 ارب روپے مالیت کے بوگس چیکس کے اجرا کی تحقیقات جاری ہیں۔ ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ پلی بارگین کے تحت تاحال2 ارب کی ریکوری ممکن بنائی گئی جس کی پہلی قسط قومی خزانے میں جمع کرادی ہے۔ملزمان کی خلاف کرپشن شکایات پر ستمبر2024ء میں انکوائری کا آغاز ہوا تھا، نیب انویسٹی گیشن ٹیم نے انتہائی قلیل مدت میں ملزمان سے2 ارب کی ریکوری ممکن بنائی۔غلام صفدر شاہ نے کہا کہ مذکورہ اسکینڈل میں دیگر ملزمان کے خلاف تحقیقات تاحال جاری ہیں، نیب کی اوّلین ترجیح کرپٹ عناصر سے قومی دولت کی برآمدگی ہے۔ ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ متاثرین کی ریکوری کے لیے کرپشن کیسز میں ملزمان کی ضبط شدہ جایداد کی فروخت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، آج ڈی سی آفس لاہور میں کرپشن کیسز میں ضبط شدہ قیمتی جایداد کا نیلام عام کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیگر اضلاع میں بھی شیڈول کے مطابق نیلامی منعقد کرائی جا رہی ہے تاکہ متاثرین کو فوری ریکوری ممکن بنائی جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیب لاہور نے کی ریکوری نے کہا کہ
پڑھیں:
بہاولپور: شک کی بنیاد پر خاوند، سسر اور دیور نے خاتون کو قتل کردیا
بہاولپور میں شک کی بنیاد پر خاوند، سسر اور دیور نے مل کر خاتون کو پھندا لگا کر قتل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق بہاولپور پولیس نے کہا کہ یہ افسوس ناک واقعہ ضلع بہاولپور کے قصبے قائم پور کے علاقےتلہڑ میں پیش آیا جہاں خاتون کے شوہر ، سسر اور دیور نےخاتون کو شک کی بنیاد پر پھندا لگا کر قتل کردیا۔
پولیس کا بتانا ہےکہ ملزمان قتل کے بعد خاتون کی تدفین کررہے تھےکہ خبر ملنے پر پولیس موقع پر بروقت پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو حراست میں لیا۔
بعد ازاں ایس ایچ او کی مدعیت میں ملزمان کےخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاجب کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔