ایران میں پھنسے ہم وطنوں کو لیکر پی آئی اے کی دوسری پرواز باکو سے لاہور پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 7160 کے ذریعے ایران میں پھنسے ہوئے 121 مسافر باحفاظت وطن پہنچے۔ ایرانی فضائی حدود بندش کے باعث، ایران میں موجود پاکستانی شہری زمینی راستے کے ذریعے آذر بائیجان کے شہر باکو پہنچے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں پھنسے ہم وطنوں کو لے کر پی آئی اے کی دوسری خصوصی پرواز آذر بائیجان کے شہر باکو سے لاہور پہنچ گئی۔ پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 7160 کے ذریعے ایران میں پھنسے ہوئے 121 مسافر باحفاظت وطن پہنچے۔ ایرانی فضائی حدود بندش کے باعث، ایران میں موجود پاکستانی شہری زمینی راستے کے ذریعے آذر بائیجان کے شہر باکو پہنچے، اس تمام عمل میں ایران اور آذر بائیجان میں پاکستانی سفارتخانوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔ دوسری جانب قومی ایئر لائن کی یہ خصوصی پرواز حکومتِ پاکستان کی ہدایات پر روانہ ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایران میں پھنسے پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے
پڑھیں:
تکنیکی و آپریشنل خرابیاں،5پروازیں منسوخ
(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونےوالی 5 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونےوالی پروازوں میں ایئر بلیو کی کراچی سے دبئی جانے والی پرواز پی اے 110 ،عمان ایئر کی مسقط جانے والی پرواز ڈبلیو وائے 324 اورایئر سیال کی لاہور جانے والی دو پروازیں پی ایف 145 اور 143 منسوخ ہوگئیں۔
پی آئی اے کی لاہور جانے والی پرواز پی کے 306 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں،پروازوں کی منسوخ کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کاسامنا ہے۔
ملتان: سموگ کے باعث اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی