9 سالہ بچے نے باپ کے قتل میں ملوث ماں اور اس کے آشنا کو پکڑوا دیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع الور میں خاتون نے اپنے آشنا کے ہمراہ شوہر کو مبینہ طور پر قتل کردیا، والد کا قتل ہوتے ہوئے 9 سالہ بچے نے دیکھ لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے عاشق کے ساتھ ملکر اپنے شوہر کے قتل کی سازش رچانے کے بعد اسے 7 جون کی رات بے دردی سے قتل کردیا، اس قتل کا چشم دید گواہ اس کا اپنا 9 سالہ بیٹا تھا، جس نے اپنی آنکھوں کے سامنے والد کو قتل ہوتے دیکھا، جس کے بعد بچے نے پولیس کو واقعے سے متعلق بتادیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتول کی بیوی کو اس کے تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے، جبکہ باقی ملزمان فرار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ خوفناک واقعہ 7 جون 2025 کی رات راجستھان کے ضلع الور میں پیش آیا، جہاں 32 سالہ ویرو جاٹو نامی شخص اپنے گھر میں مردہ پایا گیا۔
ابتدائی طور پر اس کی اہلیہ انیتا نے دعویٰ کیا کہ اس کی موت کسی بیماری کی وجہ سے اچانک ہوئی۔ اس نے اپنی بھابھی کو بلایا اور بتایا کہ ویرو کو اٹیک ہوا ہے اور طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وہ چل بسا۔ لیکن ویرو کے بڑے بھائی گبر جاٹو نے خاتون کی بات پر یقین نہیں کیا اور فوری طور پر پولیس میں شکایت درج کروادی۔
ویر جاٹو کے بھائی گبر جاٹو کی شکایت پر پولیس نے تفتیش شروع کی تو مقتول کے بیٹے نے پولیس کو واقعے کی اصل کہانی بتادی۔
مقتول کے بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ یہ ایک منصوبہ بند قتل تھا جس میں انیتا نے اپنے آشنا اور چار کرائے کے قاتلوں کے ساتھ مل کر والد کو موت کے گھاٹ اتارا۔
بچے کا کہنا تھا کہ اُس رات اس کی ماں نے جان بوجھ کر گھر کا مرکزی دروازہ کھلا چھوڑ دیا۔ رات تقریباً بارہ بجے “کاشی انکل” جن کی شناخت بعد میں انیتا کے مبینہ آشنا کاشی رام پرجاپت کے طور پر ہوئی چار لوگوں کے ساتھ گھر میں داخل ہوئے، اور میرے والد پر سوتے ہوئے حملہ کردیا، ان پر مکوں سے وار کیے گئے، ٹانگیں مروڑی گئیں اور تکیے سے منہ دبا کر سانس روکی گئی۔
پولیس کی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزمہ انیتا ایک چھوٹا سا جنرل اسٹور چلاتی تھی، جس کے کچوری بیچنے والے کاشی رام سے تعلقات تھے، دونوں نے ویرو کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا اور 2 لاکھ روپے دے کر چار افراد کو قتل پر مامور کیا۔ قتل کے بعد انیتا نے لواحقین کو گمراہ کرنے کی کوشش کی لیکن لاش کی حالت اور زخموں کے نشانات نے ویرو کے گھر والوں کو شک میں مبتلا کردیا تھا۔
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور میں وین ڈرائیور سے بدتمیزی ٹریفک وارڈن کو مہنگی پڑ گئی
لاہور میں نجی کوریئر کمپنی کی وین کے ڈرائیور سے بدتمیزی کرنے پر ٹریفک وارڈن کو معطل کر دیا گیا۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس پی صدر کو انکوائری کا حکم دے دیا۔
ٹریفک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی ہوگی، شہریوں سے حسنِ سلوک پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
سی ٹی او لاہور نے ٹریفک پولیس میں نظم و ضبط اور عوامی احترام اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی، انکوائری مکمل ہونے پر حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔
شہری کے مطابق ٹریفک وارڈن نے رکنے کا اشارہ کیا لیکن اشارہ نظر نہیں آیا، تاہم آگے جا کر رکا جس پر ٹریفک وارڈن نے گاڑی کے اندر سوار ہو کر تشدد کا نشانہ بنایا اور گالم گلوچ کی۔ موقع پر وارڈن نے آن لائن چالان بھی جمع کروایا۔