قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب، ایران، اسرائیل، امریکا تنازع سمیت دیگر اہم معلاملات زیرِ غور آئیں گے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم وفاقی وزراء سمیت عسکری قیادت شریک ہو گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ایران، اسرائیل، امریکا تنازع سمیت دیگر اہم معلاملات زیرِ غور آئیں گے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتِ حال، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی امور پر غور ہو گا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان سعودی دفاعی معاہدہ، بھارت ،اسرائیل پریشان، خطے میں نئی ہلچل
اپنی قومی سلامتی اور عالمی استحکام کے تناظر میں اس پیش رفت کے اثرات سے پہلے ہی آگاہ تھے اور معاہدے پر دستخط کی رپورٹس کا بغور جائزہ لے رہی ہے، بھارتی وزارت خارجہ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان
حکومت اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کے خطے اور عالمی استحکام پر ممکنہ اثرات کا تجزیہ کیا جا رہا ہے،ترجمان رندھیر جیسوال
بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معائدے کے اثرات کا جائزہ لیں گے ۔ بھارتی وزارتِ خارجہ (MEA) کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک بیان میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نئے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس کے ممکنہ اثرات کا بغور جائزہ لے گی اور قومی سلامتی کو ہر حال میں مقدم رکھے گی۔ہم نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کی رپورٹس دیکھی ہیں۔ حکومت اس پیشرفت سے باخبر تھی جو دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے زیرِ غور تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم اس معاہدے کے اثرات کا مطالعہ کریں گے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ یہ ہماری قومی سلامتی، خطے اور عالمی استحکام پر کس طرح اثرانداز ہوگا۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حکومت قومی مفادات کے تحفظ اور ہر سطح پر جامع سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔