بھارتی جارحیت پر وزیرِاعظم، تمام سیاسی جماعتیں فوج کی پشت پر تھیں: رمیش سنگھ اروڑا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا—فائل فوٹو
وزیرِ اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت پر وزیرِ اعظم اور تمام سیاسی جماعتیں فوج کی پشت پر تھیں۔
لاہور میں میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی کے تحت سیمینار سے خطاب میں وزیرِ اقلیتی امور نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کے خلاف بہترین جنگی حکمتِ عملی استعمال کی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حملے کے بعد وزیرِ اعظم اور تمام سیاسی جماعتیں فوج کی پشت پر تھیں۔
رمیش سنگھ اروڑا نے یہ بھی کہا کہ حکومت اقلیتوں کو تحفظ اور عزت دے رہی ہے، ہم نے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے، پاکستان کے اندر بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رمیش سنگھ اروڑا
پڑھیں:
اسحاق ڈار مارکور وبیورابطہ : پاکستان ‘ امریکہ کا تعاون جاری ‘ ربطے برقر ار رکھنے پر اتفاق
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دو طرفہ امور کے وسیع تر دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ امور کے وسیع تر دائرہ کار پر تبادلہ خیال ہوا۔ بیان کے مطابق علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر بھی رائے کا تبادلہ کیا گیا، دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے اور رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔اس سے قبل 29 جولائی کو بھی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلیفون پر گفتگو کی تھی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔