Islam Times:
2026-06-03@07:23:02 GMT

اسرائیل پر ایرانی میزائلوں کی بارش

اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT

اسرائیل پر ایرانی میزائلوں کی بارش

اسلام ٹائمز: گاو یام مرکز کی تباہی کے نتیجے میں صیہونی فوج کا ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ شعبہ شدید متاثر ہوا ہے اور صیہونی فوج اب جدید ٹیکنالوجیز پر تکیہ نہیں کر سکتے۔ غاصب صیہونی رژیم کی سیکورٹی ڈاکٹرائن میں اس کے ٹارگٹڈ فوجی اقدامات بہت حد تک انٹیلی جنس پر بھروسہ کرتے ہیں اور انٹیلی جنس شعبے میں مصنوعی ذہانت سمیت جدید ٹیکنالوجیز کا بہت اہم کردار ہے۔ گاو یام مرکز پر ایران کے میزائل حملے میں اسرائیل کی یہ ٹیکنالوجیز تباہ ہو گئی ہیں۔ مزید برآں، اس مرکز کی تباہی کا صیہونی فوج کے مورال پر بھی بہت برا اثر پڑا ہے۔ صیہونی فوج گذشتہ کئی عشروں سے اپنی انٹیلی جنس اور ٹیکنالوجی برتری پر فخر کرتی آئی ہے لیکن ایران کے کامیاب میزائل حملوں نے ثابت کر دیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں کوئی مرکز بھی ان حملوں سے محفوظ نہیں ہے۔ تحریر: سید رضا حسینی
 
گذشتہ دن وعدہ صادق 3 آپریشن کے ترجمان کرنل ایمان تاجک نے اعلان کیا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے بئر السبع پر صرف ایک جدید میزائل داغا جو ٹھیک نشانے پر لگا اور مائیکروسافٹ کی عمارت تباہ ہو گئی۔ انہوں نے کہا: "صیہونی رژیم سے تعاون کی قیمت چکانا پڑے گی، سخت اور دردناک سزا ملے گی، منتظر رہیں۔" یہ خبر ایسے وقت سامنے آئی جب صیہونی رژیم کی پروپیگنڈہ مشینری نے گذشتہ چند دن کے دوران ایرانی میزائلوں کا نشانہ بننے والے جدید ترین فوجی مرکز کے قریب ایک ملٹری اسپتال کی کھڑکیاں ٹوٹنے پر اسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ ایران نے اسپتال کو نشانہ بنایا ہے۔ یوں اسرائیل نے ایران کے خلاف ایک نفسیاتی جنگ کا آغاز کیا اور ایران انٹرنیشنل جیسے فارسی زبان کے اسرائیل نواز چینلز نے بھی اسے زور و شور سے پیش کیا۔
 
لیکن حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل پر داغے جانے والے ایرانی میزائلوں کا اصل نشانہ گاو یام ٹیکنالوجی پارک میں اسرائیل کی انٹیلی جنس آپریشنز کے مرکز ہیڈکوارٹر کی عمارت تھی۔ یہ اسٹریٹجک عمارت سوروکا اسپتال کے انتہائی قریب واقع ہے جس کی وجہ سے اس اسپتال کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے جو دھماکے کی لہر کا نتیجہ ہے۔ گاو یام سنٹر میں ہزاروں صیہونی فوجی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں جبکہ وہاں ڈیجیٹل کمانڈ سنٹر، سائبر آپریشنز کا ہیڈکوارٹر اور صیہونی فوج کی مختلف یونٹس کے مراکز بھی پائے جاتے ہیں۔ گاو یام کی تباہی غاصب صیہونی رژیم کی جنگی مشینری پر کاری ضرب تصور کی جا رہی ہے اور صیہونی حکمران اسے چھپانے کے لیے ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ شروع کیے ہوئے ہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اسرائیل کو اب تک 500 ملین ڈالر کا مالی نقصان ہو چکا ہے جو روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔
 
جھوٹی میڈیا سلطنت
صیہونی حکمرانوں کے حکم پر انجام پانے والے اسرائیلی پروپیگنڈے نے من گھڑت کہانی پیش کی جس کا مقصد ایران کی جانب سے مسلسل میزائل حملوں کو روکنا اور صیہونی فوج کی ناکامیوں اور کمزوریوں پر پردہ ڈالنا تھا۔ مزید برآں، ایران نے گاو یام سنٹر پر حملے سے پہلے اس کے انتہائی قریب اسپتال کے بارے میں وارننگ بھی جاری کر دی تھی۔ حقیقت یہ ہے کہ گاو یام سنٹر پر لگنے والے میزائل کے دھماکے سے پیدا ہونے والی لہر اس ملٹری اسپتال سے ٹکرائی ہے جس کے نتیجے میں اس کی کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے ہیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ وہ اسرائیل اسپتال پر حملے کا واویلا مچا رہا ہے جس نے غزہ میں دسیوں اسپتال اور صحت کے مراکز کو مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ہے اور حتی کچھ اسپتالوں کو زمینی حملے کا نشانہ بھی بنایا ہے۔
 
صیہونیوں کا اندرونی محاذ کی کمزوری کا اعتراف
ایران دشمن چینل ایران انٹرنیشنل کا رپورٹر سوروکا اسپتال میں موجود تھا اور تمام تر ہرزہ سرائی کے باوجود ایک اہم حقیقت کا اعتراف کر گیا۔ اس نے اعلان کیا کہ اسپتال میں موجود پناہ گاہوں کی کمزوری کے باعث وہاں موجود 70 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اس کی جانب سے انجانے میں اس حقیقت کے اعتراف سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں پناہ گاہیں کم پڑ گئی ہیں اور ایران کے خلاف جنگ میں صیہونی رژیم کا اندرونی محاذ شدید کمزوری کا شکار ہو چکا ہے۔ ستارہ داود آرگنائزیشن اسرائیل میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ اس تنظیم نے بھی واضح کیا ہے کہ سوروکا اسپتال کے بالکل قریب اسرائیلی فوج کی بائیولوجیکل لیبارٹریز ہیں اور ایران کا میزائل ان پر لگا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اسرائیلی فوج مقبوضہ فلسطین میں بھی عام شہریوں کو اپنی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
 
گاو یام سنٹر کیا ہے؟
یہ مرکز دراصل سیکورٹی تحقیقاتی مرکز ہے جو ٹیکنالوجی پارک کے طور پر معروف ہے اور براہ راست اسرائیل کی وزارت جنگ کے اختیار میں ہے۔ اس وقت اس میں چار عمارتیں چالو ہیں جبکہ پانچویں عمارت زیر تعمیر ہے۔ صیہونی فوج نے اپنے ٹیلی کمیونیکیشن یونٹس گاو یام منتقل کیے ہوئے ہیں اور وہاں مختلف فوجی شعبوں میں ریسرچ انجام پا رہی ہے۔ گاو یام سنٹر، بن گورین یونیورسٹی کے بہت قریب واقع ہے۔ اسی طرح اس کے قریب سوروکا اسپتال اور شمالی بئر السبع کا ریلوے اسٹیشن بھی ہے۔ گذشتہ سات برس کے دوران یہ مرکز اسرائیل کی ٹیلی کمیونیکیشن اور فوجی ٹیکنالوجیز کی ترقی کا اہم مرکز رہا ہے۔ مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع اس ٹیکنالوجی پارک کا اسرائیل کی جوہری سرگرمیوں سے بھی بہت گہرا تعلق ہے۔ اس پر حملہ اسرائیل پر کاری ضرب قرار دیا جا رہا ہے۔
 
اسرائیلی انٹیلی جنس کی تباہی
گاو یام مرکز کی تباہی کے نتیجے میں صیہونی فوج کا ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ شعبہ شدید متاثر ہوا ہے اور صیہونی فوج اب جدید ٹیکنالوجیز پر تکیہ نہیں کر سکتے۔ غاصب صیہونی رژیم کی سیکورٹی ڈاکٹرائن میں اس کے ٹارگٹڈ فوجی اقدامات بہت حد تک انٹیلی جنس پر بھروسہ کرتے ہیں اور انٹیلی جنس شعبے میں مصنوعی ذہانت سمیت جدید ٹیکنالوجیز کا بہت اہم کردار ہے۔ گاو یام مرکز پر ایران کے میزائل حملے میں اسرائیل کی یہ ٹیکنالوجیز تباہ ہو گئی ہیں۔ مزید برآں، اس مرکز کی تباہی کا صیہونی فوج کے مورال پر بھی بہت برا اثر پڑا ہے۔ صیہونی فوج گذشتہ کئی عشروں سے اپنی انٹیلی جنس اور ٹیکنالوجی برتری پر فخر کرتی آئی ہے لیکن ایران کے کامیاب میزائل حملوں نے ثابت کر دیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں کوئی مرکز بھی ان حملوں سے محفوظ نہیں ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مقبوضہ فلسطین میں جدید ٹیکنالوجیز اور صیہونی فوج صیہونی رژیم کی مرکز کی تباہی گاو یام مرکز گاو یام سنٹر انٹیلی جنس اسرائیل کی ایران کے یہ ہے کہ ہیں اور رہا ہے ہے اور

پڑھیں:

روس کے کیف سمیت مختلف یوکرینی شہروں پر شدید حملے، 18 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

روس(نیوز ڈیسک)روس نے منگل کی صبح یوکرین پر سیکڑوں ڈرونز اور درجنوں میزائلوں سے شدید حملے کیے جن کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حملے کیف اور ڈنیپرو سمیت مختلف شہروں پر کیے گئے۔ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں کیف پر یہ تیسرا بڑا حملہ تھا۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نےکہا کہ رات بھر ہونے والے حملوں میں روس نے 73 میزائل اور 600 سے زائد ڈرونز داغے۔ انہوں نے ایک بار پھر امریکا سے مطالبہ کیا کہ یوکرین کے کم ہوتے ذخائر کو پورا کرنے کے لیے مزید پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام فراہم کیے جائیں۔

حکام کے مطابق کیف ان حملوں کا مرکزی ہدف تھا، جہاں کم از کم 9 بلند و بالا عمارتوں، ایک اسکول، ایک کلینک، دفاتر اور انتظامی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

بجلی فراہم کرنے والی یوکرینی کمپنی کے مطابق حملے کے باعث عارضی طور پر ایک لاکھ 40 ہزار افراد بھی بجلی سے محروم ہوگئے۔

یوکرینی فضائیہ نے بتایا کہ روس نے مجموعی طور پر 656 ڈرونز اور 73 میزائل فائر کیے جن میں 33 بیلسٹک میزائل اور 8 زرکون ہائپرسونک میزائل شامل تھے، جو اس جنگ کے دوران اس نوعیت کے میزائلوں کا ممکنہ طور پر سب سے بڑا استعمال ہے۔

روس کے مطابق زرکون میزائل کی رینج 1000 کلومیٹر ہے اور یہ آواز کی رفتار سے 9 گنا زیادہ تیزی سے سفر کرتا ہے۔

یوکرینی فضائیہ کے مطابق 40 میزائلوں اور 602 ڈرونز کو مار گرایا یا ناکارہ بنا دیا گیا تاہم گرائے گئے میزائلوں میں زرکون میزائلوں کا ذکر نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں۔رواں ماہ بجلی صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا؟ پاور ڈویژن نے بتا دیا

متعلقہ مضامین

  • امریکا کا ایران پر نیا وار، 4 ایرانی شہریوں اور کرپٹو کمپنیوں پر سخت پابندیاں عائد
  • ایران کے ساتھ امریکی امن مذاکرات ، اسرائیل شامل نہیں
  • روس کے کیف سمیت مختلف یوکرینی شہروں پر شدید حملے، 18 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی
  • ایرانی جزیرے پر امریکی حملے کے بعد ایران کا جوابی وار، بحرین، عراق اور قطر میں سائرن بج گئے
  • امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
  • سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
  • اسرائیل کی عدم آمادگی امریکا ایران معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتی ہے، تجزیہ کار
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  • بحرین میں اہل تشیع سے امتیازی سلوک
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام