کراچی: رات گئے قائد آباد اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی میں رات گئے قائدآباد اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کے قائدآباد اور اطراف میں رات 3 بج کر 14 منٹ پر زلزلہ محسوس کیا گیا جس کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ کا مرکز ملیر تھا جس کی گہرائی 8 کلو میٹر تھی۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں کل سے اب تک6 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے۔
گزشتہ روز بھی ملیر اور قائد آباد میں رات سوا 8 بجے بھی زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 3.
چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری کا کہنا تھا کہ یکم جون سے 56 زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، یہ زلزلے لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہونے کے باعث آرہے ہیں۔
چیف میٹرو لوجسٹ کے مطابق یہ سلسلہ کب تک جاری رہ سکتا ہے پیشگوئی نہیں کی جا سکتی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔