Jasarat News:
2025-08-07@22:15:53 GMT

کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی میں صبح سویرے ایک بار  پھر معمولی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد یکم جون سے وقفے وقفے سے آنے والے زلزلوں کی تعداد 52 تک پہنچ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح پھر شہر قائد  کےعلاقے ملیر، قائد آباد اور اس کے اطراف میں معمولی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے علی الصبح دو مختلف اوقات میں ریکارڈ کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکوں کا دائرہ کار بھینس کالونی اور ملحقہ علاقوں تک وسیع ہوگیا، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں زلزلے کا پہلا جھٹکا 3 بجکر 14 منٹ پر ریکارڈ ہوا، جس کی شدت 3 اور  زیر زمین گہرائی 8 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ملیر کے جنوب میں 20 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ کراچی میں زلزلے کا دوسراجھٹکا آج صبح 6 بجکر 30 منٹ پر پھر زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی شدت 3.

8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مغرب میں 7 کلو میٹر کے فاصلے پر 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔

زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد لوگ میں خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے جبکہ زلزلے کے باعث کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: زلزلے کے جھٹکے زلزلے کا کلو میٹر

پڑھیں:

این ڈی ایم اے نے شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا

فائل فوٹو۔

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کے بعد این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں5 تا 8 اگست تک شدید بارشوں سے ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کیا ہے۔ 

اس سلسلے میں این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے آئندہ ہفتے کیلئے ممکنہ موسمی صورتحال پر رپورٹ جاری کر دی۔ 

این ڈی ایم اے کے اعلامیہ کے مطابق دریائے چناب اور دریائے جہلم میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر بہاؤ تیز ہونے کا امکان ہے۔ 

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سوات اور پنجکوڑہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، جبکہ تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج میں درمیانے درجے کا بہاؤ متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ بارشوں سے ہنزہ، گھانچے اور شگر میں اچانک سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق مون سون بارشوں کے نتیجے میں تربیلا ڈیم 94 فیصد، منگلا ڈیم 61 فیصد بھر چکے ہیں۔ 

این ڈی ایم اے نے مقامی حکام کو ہدایت کی کہ شہری علاقوں خصوصاً شمال مشرقی اور وسطی پنجاب میں نکاسی آب کیلئے ڈی واٹرنگ پمپس تیار رکھے جائیں۔ 

تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات کے حوالے سے بروقت آگاہی فراہم کر رہے ہیں، تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کی ہدایت بھی کی۔ 

این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کو بھی کہا۔ 

تیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے گریز کیا جائے، جبکہ مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب کیلئے ضروری مشینری تیار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری 
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں آج رات گیس کی فراہمی معطل رہے گی
  • مالاکنڈ اور گردو نواح میں زلز لہ
  • مالاکنڈ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • زلزلے کے شدید جھٹکے ،لوگوں میں خوف وہراس
  • این ڈی ایم اے نے شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا
  • 5.7 شدت کا خوفناک زلزلہ، کئی شہر لرز اٹھے
  • ایران میں 5.7 شدت کا خوفناک زلزلہ، کئی شہر لرز اٹھے
  • ایران میں 5.4 شدت کا زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس
  • اسلام آباد اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں بارش