کراچی (اوصاف نیوز) کراچی کے علاقے قائد آباد اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے سبب شہری خوف زدہ ہوگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں زلزلے کے جھٹکے 3 بجکر 14 منٹ پر محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلہ کی گہرائی 8 کلومیٹر، مرکز ملیر تھا۔واضح رہے کہ رواں ماہ کوئٹہ میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، جس کے سبب عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ شہر اور گردونواح میں 2.

8 شدت کا زلزلہ آیا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی گہرائی 23 کلومیٹرتھی جبکہ مرکز کوئٹہ سے 75 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے کراچی میں قائد آباد اور ملیر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی، زلزلہ ملیر اور اطراف کے ایک کلو میٹر علاقے میں آیا۔
مشرق وسطیٰ میں جنگ: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: میں زلزلے کے جھٹکے زلزلہ پیما مرکز کے جھٹکے محسوس

پڑھیں:

ہنگورجہ: گڈیجی بیسک ہیلتھ سینٹر خستہ حالی کا شکار، چھت کا پلستر گرنے لگا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ہنگورجہ (نمائندہ جسارت )گڈیجی کے بیسک ہیلتھ سنٹر کی عمارت کی تعمیر ہونے کے بعد ابھی تک مرمت نہ ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر خستہ ہو گئی، جس کے وجہ سے عمارت کی چھت سے پلسترگر نے سے آئے ہوئے مریضوں میں خوف بھگدڑ مچ گئی بنیادی مرکز صحت کی عمارت کی جلدمرمت کروائی جائے۔ سماجی رہنما کی تفصیلات کے مطابق، بنیادی صحت مرکز گڈیجی کی عمارت کی تعمیر کے بعدابھی تک عمارت کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر خستہ حال ہو گئی ہے عمارت کی چھت سے اچانک پلستر گرنے سے آئے ہوئے مریضوں میں خوف پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی ہسپتال کا عملہ محفوظ رہا۔ سماجی رہنما مختار چنا، ڈاکٹر قربن گل چنا، محمد اعظم، ذوالفقار علی، ایاز حسین، کرم حسین سولنگی اور دیگر نے کہا کہ یہ گڈیجی شہر قدیم اور تاریخی ہے۔ بیسک ہیلتھ سینٹر گڈیجی قومی شاہراہ کے کنارے پر ہے، جہاں روزانہ مختلف دیہاتوں کے سینکڑوں مریض علاج کے لیے آتے ہیں، لیکن مرکز صحت کی عمارت کی تعمیر کے بعد اسے وقت تک مرمت نہ ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر خستہ حال ہوگئی ہے جس کی وجہ سے خوف ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بنیادی صحت مرکز کی عمارت کی جلدمرمت کروائی جائے ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے مخلتف علاقوں میں بوندا باندی اور پھوار، موسم خوشگوار
  • پاکستان کشمیری عوام کا وکیل، مسئلہ کشمیر کا اہم فریق اور ان کی امیدوں کا محور و مرکز ہے، عزیز غزالی
  • کراچی کی 106 سڑکوں پر کام جاری ہے جلد عوام کو بہتری محسوس ہوگی، میئر مرتضیٰ وہاب
  • کراچی کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد 
  • ٹائون چیئرمین کی کارکردگی سے خوفزدہ ایم پی اے سازشوں پر اتر آیا
  • عمارت کا انہدام ،شہری سلامتی کے بحران پر سوالات اٹھ گئے
  • کراچی: نجی سوسائٹی میں گھر پر 10 سے 15 ڈاکوؤں کا دھاوا، تشدد سے بزرگ شہری جاں بحق
  • کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار 
  •  روس میں 7.8 شدت کا زلزلہ‘ شہریوں کو انخلا کا حکم
  • ہنگورجہ: گڈیجی بیسک ہیلتھ سینٹر خستہ حالی کا شکار، چھت کا پلستر گرنے لگا