الخدمت کا “بنو قابل” پروگرام نوجوانوں کی امید کا مرکز، ہزاروں طلبہ فری کورسز سے مستفید
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ الخدمت کا “بنو قابل” پروگرام اب امید سے یقین تک کا سفر بن چکا ہے، جو ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے ایک نئی روشنی کی کرن ثابت ہو رہا ہے۔
ایجوکیشن ایکسپو 2025 میں منعقدہ بنو قابل 3.
منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام حافظ نعیم الرحمٰن کے ویژن کے تحت شروع کیا گیا تاکہ تعلیم یافتہ مگر بے روزگار نوجوانوں کو جدید آئی ٹی مہارتوں سے آراستہ کر کے انہیں روزگار کے قابل بنایا جا سکے۔ الخدمت اس وقت شہر بھر میں 55 آئی ٹی ٹریننگ سینٹرز چلا رہی ہے جہاں روزانہ صبح 9 سے رات 10 بجے تک کلاسز جاری رہتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت نوجوانوں کو 28 سے زائد آئی ٹی کورسز مفت فراہم کر رہی ہے اور انکوبیشن سینٹرز کے ذریعے انہیں ورک اسپیس اور روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔
منعم ظفر خان کاکہنا تھا کہ گریجویشن کے بعد نوجوانوں کو ملازمتوں سے جوڑنے کے لیے الخدمت نے qabil.jobs کے نام سے ایک جاب پورٹل بھی قائم کیا ہے، جہاں ملک بھر کے آئی ٹی ادارے رجسٹرڈ ہیں اور بنو قابل کے گریجویٹس کا مکمل ڈیٹا موجود ہے۔ ادارے اپنی ضرورت کے مطابق نوجوانوں کو ملازمتوں کی پیشکش کر رہے ہیں۔
منعم ظفر خان نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ مایوسی سے باہر نکلیں، بنو قابل ان کے لیے خوداعتمادی، ہنر اور روزگار کی راہ ہےیہ نوجوان ہی پاکستان کا اصل سرمایہ ہیں اور الخدمت ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نوجوانوں کو آئی ٹی
پڑھیں:
مصنوعی ذہانت کی پالیسی کے آغاز سے ہر شعبے میں نمایاں بہتری کی امید ہے، بلال اظہر کیانی
وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی جی ایس ایم اے ڈیجیٹل نیشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ٹی، ٹیلی کام اور ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، حکومت نے مصنوعی ذہانت (AI) کی پالیسی کا آغاز کیا ہے جس سے ہر شعبے میں نمایاں بہتری کی امید ہے۔
بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ حکومت نے بجٹ میں کیش اور ڈیجیٹل پیمنٹس سے متعلق اہم اصلاحات متعارف کرائی ہیں، تاکہ ملک میں کیش لیس اکانومی کو فروغ دیا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان کا وژن ہے کہ معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنیادوں پر استوار کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کا شعبہ ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اور گزشتہ سال اس شعبے کی ایکسپورٹس میں 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ حکومت نے مصنوعی ذہانت (AI) کی پالیسی کا آغاز کیا ہے جس سے ہر شعبے میں نمایاں بہتری کی امید ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ "اقتصادی استحکام حکومت کی کامیابی ہے، ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، اور کوشش ہے کہ اس بہتری کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے۔