ایرانی صدر سے ایک ٹیلفونک گفتگو میں وزیراعظم نے اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران پر امریکی حملوں کی مذمت کی، ان کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کا پاکستان ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ سی ایم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پیزشکیان سے ایران اسرائیل جنگ کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزیراعظم نے اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران پر امریکی حملوں کی مذمت کی، ان کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کا پاکستان ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کرتے ہیں جب کہ زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حملوں میں ان تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو آئی اے ای اے کے تحفظ کے تحت تھیں، یہ حملے آئی اے ای اے کے قانون اور دیگر بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ وزیر اعظم نے دوران گفتگو امن کے لئے مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات اور سفارتکاری آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے، کشیدگی میں کمی کیلئے فوری اجتماعی کوششیں ناگزیز ہیں، اس تناظر میں پاکستان تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شہباز شریف کہنا تھا

پڑھیں:

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے: وزیر اعظم شہباز شریف

’جیو نیوز‘ گریب

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، عالمی سطح پر کاربن گیسز کے اخراج میں ہمارا حصہ انتہائی کم ہے۔

گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلابی صورتِ حال سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں سے بہت نقصانات ہوئے، بارشوں کی وجہ سے جانی و مالی نقصانات پر افسوس ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ سے نقصانات کا جائزہ لینے آیا ہوں، وفاقی ادارے گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے 10 ممالک میں ہوتا ہے۔ 2022ء میں بھی بارشوں اور سیلاب نے بہت تباہی مچائی، ہر سال ہم موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہو رہے ہیں۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو ہدایات دی گئی ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔

وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں دانش اسکول کا جلد قیام عمل میں لایا جائے گا، سولر پارک منصوبے کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر اصلاحات پر پیشرفت، ٹیکس کلیکشن میں بہتری قابل اطمینان ہے: وزیراعظم شہباز شریف
  • صدر مسعود پزشکیان کا دورہ، ایرانی سفیر نے پاکستانی میزبانی کو تاریخی قرار دیدیا
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کی میزبانی کو ایرانی قیادت نے تاریخی قرار دیا ہے: ایرانی سفیر
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
  • پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے: وزیر اعظم شہباز شریف
  • مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی دھاوے کی وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت
  • صدر مسعود پزشکیان کا دورہ: ایرانی سفیر نے پاکستانی میزبانی کو تاریخی قرار دیدیا، اظہارِ تشکر
  • وزیرخارجہ اسحاق ڈار اورامریکی ہم منصب مارکو روبیو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ 
  • الاقصیٰ پر اسرائیلی وزرا اور آبادکاروں کا دھاوا قابل مذمت ہے، وزیراعظم پاکستان
  • پاکستان، ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے شہباز شریف