ایرانی لیڈرشپ نے کبھی لگژری زندگی نہیں گزاری، وہ مشکلات کا مقابلہ کر سکتے ہیں، پروفیسر قندیل عباس
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
ایران سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد کچھ عرصہ ایرانی یونیوسٹی میں تدریسی فرائض انجام دینے والے قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسر قندیل عباس نے ایران اسرائیل کشیدگی کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں انقلاب کے حامی اور مخالف لوگوں کی کمی نہیں۔ ایرانی لیڈر شپ نے کبھی لگژری زندگی نہیں گزاری، وہ مشکلات کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ایران، اسرائیل جنگ میں پاکستان کا کیا کردار ہونا چاہیے؟
وی نیوز ایکسکلوسیو میں اینکر پرسن عمار مسعود سے گفتگو کرتے ہوئے قندیل عباس نے کہاکہ ایران میں امام خمینی کے چاہنے والوں میں امریکا اور اسرائیل کی مخالفت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے، اس کی ایک وجہ امام خمینی کا وہ قول تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جب تک دنیا کی بڑی طاقتیں برابری کی سطح پر آ کر ہم سے بات نہیں کریں گی تو ہم بھی ان کی پرواہ نہیں کریں گے۔
قندیل عباس نے مزید کہاکہ کچھ موقع پرست قسم کے لوگ ملک وقوم پر مشکل وقت کے انتظار میں ہوتے ہیں، جو حالات بدلنے پر وفاداری بدل کر نئے سورج کو سلامی پیش کرتے ہیں، ایران میں بھی کچھ لوگ آج اسی انتظار میں بیٹھے ہیں۔
قندیل عباس نے کہاکہ میں نہیں سمجھتا کہ ایران میں رجیم چینج ہو سکے گا۔ ایران کی انقلابی لیڈرشپ نے کبھی لگژری زندگی نہیں گزاری، بلکہ وہ تو خود جنگوں میں شامل ہوتے رہے ہیں۔ ایسے لوگ دشمنوں سے ڈرتے نہیں۔
قندیل عباس نے کہاکہ آج ایرانی لیڈرشپ اسرائیل کے اَن ٹچ ہونے ہونے کے دعوؤں کو خاک میں ملا رہی ہے، ایران اسرائیل میں گھس چکا ہے۔
قندیل عباس نے کہاکہ ایران کی حکومت و اپوزیشن دونوں انقلاب کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، اگر امریکا و اسرائیل نواز حکومت بن گئی تو عوام کٹھ پتلی حکومت کو مسترد کردیں گے۔
قندیل عباس نے کہاکہ پاکستان نے زبردست خارجہ پالیسی اپنائی ہوئی ہے، ہماری ایک طرف چائنا کے ساتھ دوستی ہے، دوسری جانب امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ جبکہ ایران اور سعودی کے ساتھ بھی ہمارے شاندار تعلقات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ایران کے ساتھ کھڑے نہ ہوئے تو کل پاکستان کی باری ہوگی، مولانا فضل الرحمان کا دوٹوک مؤقف
قندیل عباس نے کہاکہ پاکستان کو کسی دباؤ میں آئے بغیر ملکی مفاد کو مقدم رکھنا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایران اسرائیل جنگ ایرانی قیادت پاکستان قندیل عباس کٹھ پتلی حکومت وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایران اسرائیل جنگ ایرانی قیادت پاکستان قندیل عباس کٹھ پتلی حکومت وی نیوز قندیل عباس نے کہاکہ ایران میں کے ساتھ
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔