حوثیوں کی امریکا کو ایران پر حملے کی صورت میں جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
YEMEN:
یمن کے حوثیوں نے امریکا کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ ایران کے خلاف کارروائیوں میں شامل ہوگیا تو بحیرہ احمر میں ان کے جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساری نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران پر اسرائیلی حملوں میں شرکت کی تو حوثی بحیرہ احمر میں امریکی جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی-امریکی جارحیت کا غزہ، لبنان، شام اور اب ایران پر حملوں کے ذریعے مغربی ایشائی خطے میں بالادستی حاصل کرنے کے منصوبے کو غیرمتزلزل مزاحمت کا سامنا کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری افواج تمام جارحانہ سرگرمیوں پر نظر رکھی ہوئی ہیں، یمن تمام مسلمان ممالک کو قابض اور جارح اقوام کے خلاف تحفظ دینے کے لیے کھڑا ہے۔
حوثی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ایران کے خلاف صہیونی دشمن کی حمایت میں امریکی جارحیت کو کسی صورت نظرانداز نہیں کی جاسکتی ہے کیونکہ اس کا مطلب آزادی سلب ہونا اور ہماری قوم کی خودمختاری پر حرف آنا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا اور حوثیوں کے درمیان سیز فائر پر اتفاق ہوگیا تھا، جس کے تحت دونوں اطراف سے کسی کو بھی نشانہ نہ بنانے کا عہد کیا گیا تھا۔
تاہم یمن کے حوثیوں کی جانب سے تازہ بیان ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اسرائیل کی حمایت میں ایران پر حملوں کی تیاریوں کے حوالے سے زیرگردش خبروں کی روشنی میں سامنے آیا ہے
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایران پر
پڑھیں:
مسیحیوں کے قتل عام پر خاموش نہیں رہیں گے، ٹرمپ کی نائیجیریا کو فوجی کارروائی کی دھمکی
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائیجیریا میں مسیحی آبادی کے خلاف تشدد کے واقعات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے نائیجیریا کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل (Truth Social) پر جاری اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر نائیجیرین حکومت مسیحیوں کے قتل عام کو نہ روکی تو امریکا مالی امداد بند کر دے گا۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ نائیجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ “امریکا اپنی طاقت کے زور پر نائیجیریا میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو ختم کر سکتا ہے۔ ہم خاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔”
صدر کی ہدایت کے بعد وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بیان دیتے ہوئے کہا، “جی سر، ہم نائیجیریا میں کارروائی کے لیے مکمل تیاری کر رہے ہیں۔”
امریکی میڈیا کے مطابق، نائیجیریا کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند ماہ سے فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ ہوا ہے، جس میں متعدد مسیحی برادریوں کے افراد مارے جا چکے ہیں۔