ایران پر اسرائیلی حملوں میں شامل ہونے والے امریکی جہازوں کو نشانہ بنایاجائے گا: یمن کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ثنا: یمن نے ایران پر اسرائیلی حملوں میں شامل ہونے والے امریکی جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کردیا۔
برطانوی اخبار ’دی ٹیلیگراف‘ کے مطابق یمنی گروپ کے عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے جانے والے حملوں میں شریک ہوا تو وہ بحیرہ احمر میں امریکی جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔
ترجمان یحییٰ سریع نے کہا کہا کہ اگر امریکا، اسرائیلی دشمن کے ساتھ مل کر ایران پر حملہ اور جارحیت میں ملوث ہوا تو ہماری مسلح افواج امریکی جہازوں اور جنگی جہازوں کو بحیرہ احمر میں نشانہ بنائیں گی۔
مئی میں امریکا اور حوثیوں کے درمیان ایک جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا، تاکہ بحیرہ احمر میں امریکی جہازوں پر حوثی حملے روکے جا سکیں۔
اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ حوثیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ مزید لڑائی نہیں چاہتے، وہ واقعی مزید جنگ نہیں چاہتے، اور ہم اس کا احترام کریں گے، ہم بمباری روک دیں گے، اور انہوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امریکی جہازوں جہازوں کو ایران پر
پڑھیں:
امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان کمپنیوں سے لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے اور افراد بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے متعلق نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، چار ایرانی شہریوں اور چار کرپٹو ایکسچینجز پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان کمپنیوں سے لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے اور افراد بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ دوسری طرف ایرانی خبر ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے مجوزہ حتمی منصوبے پر اب تک کوئی جواب نہیں بھیجا ہے۔
مہر نیوز کی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی مجوزہ منصوبے پر ایران میں بات چیت جاری ہے، امریکی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایرانی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی کے تجربات کی بنیاد پر، ایران ٹھوس اور حقیقی فوائد حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔