امریکہ نے ایران پر جارحیت کی تو بحیرہ احمر میں اس کے جہازوں کو نشانہ بنائیں گے، یمن کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ السریع نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کا کوئی بھی مشترکہ حملہ امت مسلمہ پر براہ راست جارحیت ہو گا، جس کا مقصد خطے پر صیہونی تسلط مسلط کرنا اور اس کے عوام کی آزادی اور خودمختاری کو سلب کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکہ نے اسرائیل کی حمایت میں ایران کے خلاف فوجی جارحیت کی تو وہ بحر احمر میں امریکی بحری جہازوں اور جنگی کشتیوں کو نشانہ بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ السریع نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کا کوئی بھی مشترکہ حملہ امت مسلمہ پر براہ راست جارحیت ہو گا، جس کا مقصد خطے پر صیہونی تسلط مسلط کرنا اور اس کے عوام کی آزادی اور خودمختاری کو سلب کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یمنی افواج خطے میں تمام فوجی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ملک کے دفاع کے لیے ضروری اقدامات کریں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یمن کسی بھی برادر اسلامی ملک پر ہونے والے حملے کے خلاف خاموش تماشائی نہیں بنے گا۔ یحییٰ السریع نے مزید کہا یہ جنگ پوری امت کی جنگ ہے، ہم غزہ میں اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ہم ہر اس کا ساتھ دیں گے جو صیہونی جارحیت کا مقابلہ کر رہا ہے، خواہ وہ اپنے دفاع میں ہو یا فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے اور خائن حکومت کی بے حسی پر شامی عوام میں تشویش کی لہر
سیاسی تجزیہ کار وائل امین نے اس حوالے سے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے عملی طور پر جنوبی شام پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور احمد الشعراء (جولانی) کا اس علاقے پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شام کی سرزمین پر صیہونی حکومت کی جارحیت اور قبضے کی توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے مقامی نیوز نیٹ ورک نے خبر دی ہے کہ گولان کی پہاڑیوں کو صیہونی حکومت کے حوالے کرنے سے شامی شہری غیر مطمئن اور ناراض ہیں۔ العہد نیوز نیٹ ورک نے اپنی ایک رپورٹ میں شامی سرزمین پر اسرائیلی حکومت کی جارحیت اور قبضے میں توسیع کے بارے شامی عوام میں تشویش کا ذکر کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے اپنی جارحیت اور قبضے کو جاری رکھتے ہوئے قنیطرہ اور درعا کے نواحی علاقوں میں بنکر تعمیر کر لیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شامی عوام کے مختلف طبقات اپنے ملک کی سرزمین پر صیہونی حکومت کی جارحیت پر سخت ناراض ہیں۔ سیاسی تجزیہ کار وائل امین نے اس حوالے سے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے عملی طور پر جنوبی شام پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور احمد الشعراء (جولانی) کا اس علاقے پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام کی سرزمین پر صیہونی حکومت کی جارحیت جاری ہے اور غاصبوں کے حملوں نے شام کے پوری سرزمین کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔