بینکوں کی آمدن پر 53 فیصد ٹیکس عائد ہوتا ہے، چیئرمین ایف بی آر
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ بینکوں کی آمدن پر 53 فیصد ٹیکس عائد ہوتا ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بینکنگ کمپنیوں کو ٹیکس ادائیگی میں حاصل مراعات کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بینکوں کےلیے ساتواں شیڈول بنایا گیا ہے، اس کو ختم کرنا چاہتے ہیں، بینکوں کی آمدن پر 53 فیصد ٹیکس عائد ہوتا ہے، ہم مفصل آڈٹ رپورٹ چاہتے ہیں۔
اس موقع پر پی پی رہنما نوید قمر نے استفسار کیا کہ اس شیڈول کو کس بینکار وزیر خزانہ نے ڈالا تھا؟
چیئرمین ایف بی آر نے جواب دیا کہ اس کا تو پتہ نہیں، البتہ اب بینکار وزیر خزانہ کے دوران میں اسے واپس لیا جارہا ہے۔
اجلاس کے دوران ایف بی آر حکام نے کہا کہ بنیادی طور پر پانچ چیزوں میں تبدیلی کرنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ بینک اپنے بارے تمام معلومات درست انداز میں فراہم کریں۔
ایف بی آرحکام کے مطابق بینک اپنی نئی برانچ کے تعمیراتی اخراجات ایک سال میں ہی ظاہر کردیتے ہیں، ایف بی آر کا موقف ہے کہ ان اخراجات کو بلڈنگ کے کرائے کی مدت سے منسلک کیا جائے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایف بی ا ر چاہتے ہیں
پڑھیں:
پاکستان سے تجارت 10ارب ڈالرتک لے جانا چاہتے ہیں؛ ایرانی صدر
سٹی 42 : ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کامیاب تھا، کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دیں گے، سمندری اور زمینی راستوں کی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد میں ہونے والی پاکستان ایران بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ پاکستان سے تجارت 10ارب ڈالرتک لے جانا چاہتے ہیں، پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں۔ ایرانی صدر کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو ایران کے دورے کی دعوت دی گئی۔
محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا
ایرانی صدر نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت پر دل سے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، سرحدی سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لیے دو طرفہ تعاون جاری ہے۔ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔ عصر حاضر میں امت مسلمہ کا اتحاد ناگزیر ہے ۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اورایران کے درمیان 3 تجارتی معاہدے ہوئے ہیں، دوطرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالرتک لے جانے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے۔ پاکستان کے تمام اشاریئے مثبت سمت میں گامزن ہیں۔
سابق وزیراعظم پرسوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے فرد جرم عائد
اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران تعلقات مذہبی اور ثقافتی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، دوطرفہ تجارت کے دستیاب مواقع سے بھرپوراستفادہ کرنا ہوگا۔