ایران کی عالمی جوہری ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ کیخلاف شکایت درج
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے سلامتی کونسل کو ایرانی جوہری تنصیبات کے تحفظ میں ناکامی پر عالمی جوہری ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی کے خلاف باضابطہ شکایت درج کروادی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے بذریعہ خط عالمی جوہری ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی کے خلاف یو این سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کو درخواست جمع کروادی۔
(جاری ہے)
اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی نے ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے حوالے سے رافیل گروسی کے رویے کی مذمت کی اور ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر اسرائیل کی مذمت نہ کرنے کو ناکامی قرار دیا ہے۔ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے ایرانی جوہری تنصیبات پر جاری اسرائیلی حملوں کو روکنے میں ناکامامی پر جمعرات کو رافیل گروسی کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔آئی اے ای اے کے سربراہ گروسی نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے باعث جوہری تحفظ اور سلامتی میں شدید کمی آئی ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی کے کے خلاف
پڑھیں:
ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔