فرانسیسی صدر کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، جوہری پروگرام پر تحفظات اور بات چیت میں تیزی پر زور
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر بات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور ایران کے جوہری پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں ایران-اسرائیل کشیدگی: دونوں ممالک کا کتنا جانی نقصان ہوا ہے؟
فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق صدر میکرون نے گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ یورپ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا عمل تیز ہونا چاہیے تاکہ موجودہ کشیدگی میں کمی لائی جا سکے۔
میکرون نے واضح کیاکہ ایران کو یہ ضمانت دینی ہوگی کہ اس کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس اور یورپی یونین ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
فرانسیسی صدر نے یہ بھی کہاکہ وہ پُرامید ہیں کہ بڑے خطرات اور ممکنہ جنگ سے بچنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کا راستہ موجود ہے، جسے اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں اقوام متحدہ میں ایرانی اور اسرائیلی مندوبین کے مابین تند و تلخ جملوں کا تبادلہ
یہ رابطہ ایسے موقع پر ہوا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور عالمی سطح پر ایران کے جوہری پروگرام پر دوبارہ سوالات اٹھ رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایران ایرانی صدر فرانسیسی صدر مسعود پزشکیان وی نیوز یورپ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایران ایرانی صدر مسعود پزشکیان وی نیوز یورپ جوہری پروگرام پ ایران کے
پڑھیں:
وزیرخارجہ اسحاق ڈار اورامریکی ہم منصب مارکو روبیو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ اسحاق ڈار اورامریکی ہم منصب مارکو روبیو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ وزارئے خارجہ کے درمیان خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو ہوئی،دونوں رہنماؤں نے عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فریقین کا باہمی دلچسپی کے شعبوں میں رابطے میں رہنے اورتعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔
مزید :