کراچی میں رات سوا 8 بجے پھر زلزلہ، شدت 3.3 ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے ملیر قائد آباد میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق اس زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی اور اس کی زمین کے اندر گہرائی 50 کلو میٹر تھی۔
زلزلہ 8 بجکر 14 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا، زلزلہ کا مرکز ڈی ایچ اے سٹی کے شمال میں 5 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔
چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری کے مطابق کراچی میں یکم جون سے اب تک 55 زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ لانڈھی فالٹ لائن متحرک ہونے کے باعث یہ زلزلے آ رہے ہیں، یہ سلسلہ کب تک رہ سکتا ہے اس کی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ یکم جون سے اب تک کراچی میں 55 زلزلے ریکارڈ ہوئے ہیں، سب سے پہلے یکم جون کو 3.
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی:خانگی تنازع، گلبرک میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد
کراچی (نیوز ڈیسک)کے علاقے گلبرک میں واقع ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کے باعث پیش آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو چاقو کے وار کر کے قتل کیا، بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ واقعے کے وقت گھر کا مرکزی دروازہ اندر سے بند تھا، پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کر دی ہیں۔
پولیس حکام مطابق ہلاک ہونے والے میاں بیوی کا آبائی تعلق بہاولپور سے ہے، کیس کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔