بھارتی وکٹ کیپر بیٹر ریشابھ پنت نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بھارتی کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

انہوں نے یہ کارنامہ انگلینڈ کے خلاف ہیڈنگلے ٹیسٹ میں ابتدائی روز 65 رنز کی اننگز کے دوران انجام دیا۔

پنت نے 2 چھکوں کی مدد سے اپنا مجموعی ڈبلیو ٹی سی ریکارڈ 58 چھکوں تک پہنچا دیا جبکہ روہت شرما 56 چھکوں کے ساتھ پیچھے رہ گئے۔

ریشابھ پنت نے یہ ریکارڈ صرف 35 میچز میں قائم کیا جبکہ روہت نے 40 میچز کھیلے ہیں۔ سردست بین اسٹوکس 54 میچز میں 83 چھکے جڑکر نمبر ون ہیں۔

بھارتی بلے باز نے ڈبلیو ٹی سی میں 2317 رنز، 4 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں بھی اپنے نام کر رکھی ہیں۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 06 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 283 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 59 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 751 روپے 93 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 736 روپے 84 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 926 روپے 54 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 82 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 283 روپے 50 پیسے اور قیمت فروخت 285 روپے 75 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر میں آج ایک اور زلزلہ، شدت 3 ریکارڈ
  • روہت نہ کوہلی، شبھمن گِل کا تابناک آغاز
  • انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ، بھارتی بلے بازوں نے کون سے نئے ریکارڈز اپنے نام کرلیے؟
  • ایم ڈبلیو ایم کراچی کے تحت تحفظ عزادار و عزاداری کانفرنس
  • ایم ڈبلیو ایم وفد کی وزارت تعلیم کے نمائندوں سے ملاقات، متنازع نصاب پر گفتگو
  • انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 27-2025: انگلینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بؤلنگ کا فیصلہ
  • پاکستان بنگلہ دیش ٹی20 سیریز کا شیڈول طے، پہلا میچ 20 جولائی کو ہوگا
  • تربیت یافتہ دائیوں کی مدد سے لاکھوں جانیں بچانا ممکن، ڈبلیو ایچ او