ٹیسٹ چیمپیئن شپ؛ ریشابھ پنت نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
بھارتی وکٹ کیپر بیٹر ریشابھ پنت نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بھارتی کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
انہوں نے یہ کارنامہ انگلینڈ کے خلاف ہیڈنگلے ٹیسٹ میں ابتدائی روز 65 رنز کی اننگز کے دوران انجام دیا۔
پنت نے 2 چھکوں کی مدد سے اپنا مجموعی ڈبلیو ٹی سی ریکارڈ 58 چھکوں تک پہنچا دیا جبکہ روہت شرما 56 چھکوں کے ساتھ پیچھے رہ گئے۔
ریشابھ پنت نے یہ ریکارڈ صرف 35 میچز میں قائم کیا جبکہ روہت نے 40 میچز کھیلے ہیں۔ سردست بین اسٹوکس 54 میچز میں 83 چھکے جڑکر نمبر ون ہیں۔
بھارتی بلے باز نے ڈبلیو ٹی سی میں 2317 رنز، 4 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں بھی اپنے نام کر رکھی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایشیا کپ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، حارث رؤف پر دو میچز کی پابندی عائد
آئی سی سی نے ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف وزری پر فاسٹ بالر حارث رؤف کو دو میچز کے لیے معطل کردیا جب کہ صاحبزادہ فرحان کو وارننگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق فاسٹ بولر حارث رؤف کو دو میچز کے لیے معطل کیا گیا ہے اور چار ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دیے گئے ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے صاحبزادہ فرحان کو بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
حارث رؤف آج چار نومبر کا میچ اور دوسرا چھ تاریخ کا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔