عرفان ملک :وزیر اعلی پنجاب نے صوبہ بھر میں پولیس مقابلوں اور قتلوں کی رپورٹ طلب کر لی۔

لاہور سمیت پنجاب میں پولیس مقابلوں کی رپورٹ وزیر اعلی کو ارسال کر دی، صوبہ بھر میں سی سی ڈی اور ضلعی پولیس کے مقابلوں کی رپورٹ بھجوائی گئی۔

  رپورٹ  کے مطابق لاہور سمیت ضلعوں کی پولیس نے رواں سال میں ابتک 851 پولیس مقابلے کیے،ضلعی پولیس کے ساتھ پولیس مقابلوں میں 401 جرائم پیشہ افراد ہلاک ، 546 زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے،سی سی ڈی نے 2ماہ کے دوران 286 پولیس مقابلوں میں 196 ملزمان کو ہلاک اور 139 زخمی ہوئے۔

صدر مملکت کا 11 بھارتی پراکسی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

پولیس رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت پنجاب میں 87 شہری ڈاکوؤں کی گولیوں سے ہلاک ہو ئے،رواں سال میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں 223 بلائنڈ مرڈر ہوئے، رواں سال کے دوران 2016 افراد کو مختلف وجوہات پر قتل کیا گیا ۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کراچی میں پولیس مقابلے، 2 زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے، جن میں سے 2 زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے حوا گوٹھ کے قریب پولیس نے نبیل نامی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

جبکہ نیوی کراچی کے بلال کالونی میں بھی مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس میں علی خان ولد اجمل شاہ اور سلمان خان ولد نصیب گل نامی دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پستول اور ایک بغیر نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی ہے۔

موٹر سائیکل کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے سی پی ایل سی سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ زخمی ملزم علی خان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ سندھ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، سیلابی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو
  • کراچی میں پولیس مقابلے، 2 زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پریس کانفرنس کررہی ہیں
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صحت کے شعبے میں انقلابی پیش رفت
  • صوبہ پنجاب ،خیبر پختونخوا اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کی رپورٹ جاری
  • لاہور: تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 2موٹرسائیکل سوار جاں بحق
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بہاولنگر اور ساہیوال کا دورہ
  • کراچی؛ پولیس مقابلوں اور چھاپوں میں ڈاکوؤں اور منشیات فروشوں سمیت  25 ملزمان گرفتار
  • کراچی؛ سپرہائی وے سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں برآمد، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی
  • لاہور، تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، دو افراد جاں بحق