بھارت نے 148 سالہ ٹیسٹ تاریخ کا ناپسندیدہ ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
انگلینڈ کیخلاف لیڈز ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم نے 148 سالہ تاریخ کا ناپسندیدہ ترین ریکارڈ اپنے نام کروالیا۔
گزشتہ روز انگلینڈ نے لیڈز ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز سنسنی خیز انداز میں 5 وکٹوں پر 371 کا ہدف باآسانی سے حاصل کیا اور سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی۔
اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے پہلی اننگز میں 471 رنز کا مجموعہ بورڈ پر سجایا، جس میں یشسوی جیسوال 101، شبمن گل 147 اور رشبھ پنت 134 بنانے میں کامیاب ہوئے۔
مزید پڑھیں: لیڈز ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
اسی طرح دوسری اننگز میں بھی رشبھ پنت نے 118 اور کے ایل راہول نے 137 رنز بنائے، یوں بھارت کی دونوں اننگز میں 5 بیٹرز نے سینچریاں اسکور کیں تاہم اسکے باوجود وہ ٹیسٹ میچ ہارنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔
148 سالہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی ٹیم دونوں اننگز 5 سنچریاں اسکور کی ہوں لیکن اسکے باوجود میچ ہارا ہو۔
مزید پڑھیں: بارڈر پر صورتحال کشیدہ، پردیس میں پاک بھارت پلئیرز ایک، ویڈیو وائرل
اس سے قبل ہارے ہوئے ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا پچھلا ریکارڈ 4 تھا، جو آسٹریلیا نے 1929 میں میلبرن میں انگلینڈ کے خلاف حاصل کیا تھا، اس ناپسندیدہ ریکارڈ کو تقریباً 96 سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔
مزید پڑھیں: لیڈز ٹیسٹ؛ بھارتی کھلاڑی رشبھ پنت امپائر سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل
میچ میں انگلینڈ کی فتح نے بھارتی ٹیم کے بولرز پر سوال اُٹھادیا ہے، جسپریت بمراہ کپتانی کو لیکر پہلے ہی ہیڈلائنز میں ہیں کیونکہ بھارتی بورڈ نے انہیں نظر انداز کرکے نوجوان شبمن گل کو قیادت کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لیڈز ٹیسٹ ٹیسٹ میچ میچ میں
پڑھیں:
ایم ڈی کیٹ تاریخ اور فیس کا اعلان
فائل فوٹوپاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے انعقاد کا اعلان کردیا۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان 5 اکتوبر کو صبح 10 بجے ہوگا، پنجاب کے امیدواروں کا ٹیسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور لے گی۔
سندھ کے امیدواروں کا ایم ڈی کیٹ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی لے گی جبکہ خیبرپختونخوا میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی امیدواروں کا امتحان لے گی اور بلوچستان کے امیدواروں کا ٹیسٹ یونیورسٹی کوئٹہ لے گی۔
وفاق اور آزاد کشمیر کے امیدواروں کا ٹیسٹ شہید ذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد لے گی جبکہ گلگت بلتستان اور ریاض کے امیدواروں کا ٹیسٹ بھی شہید ذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد لے گی۔
ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے رجسٹریشن 8 اگست سے شروع ہوگی، رجسٹریشن 25 اگست 2025 تک کرائی جاسکتی ہے، لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ یکم ستمبر ہے۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق پاکستان میں ٹیسٹ کے لیے فیس 9000 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ پاکستان میں رجسٹریشن 13،000 ہزار روپے ہوگی۔