پنجاب سے ’را‘ کے لیے کام کرنے والے 6 دہشتگرد گرفتار، دہشتگردی کے بڑے منصوبے ناکام
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرنے والے 6 دہشتگردوں کو مختلف شہروں سے گرفتار کیا ہے۔
لاہور میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی وقار عظیم نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘ کے لیے کام کرنے والے 6 دہشتگردوں کو مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی میں ملوث ’را‘ کے 2ایجنٹس کراچی سے گرفتار
شہزاد سلطان کے مطابق ’را‘ نیٹ ورک پاکستان میں بڑی دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا، را نیٹ ورک کے 3 ایجنٹس ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرفتار کیے گئے جن میں بہاولنگر کا اعظم عرف ججی، منظور عرف قاری، اور پاکپتن کا امجد شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دہشتگردوں کو دبئی سے فنڈنگ فراہم کرنے والا را کا سہولت کار ذوالفقار بہاولپور سے پکڑا گیا، جبکہ بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) سے دھماکہ خیز مواد لینے والے اسلم اور اکبر علی کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی پراکسی تنظیم ’فتنہ الہندوستان‘ کے 5 دہشتگردوں ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر
گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈی، ڈیٹونیٹرز، حفاظتی فیوز اور حساس مقامات کے خفیہ نقشے برآمد کیے گئے۔
تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ دہشتگردوں کو بہاولپور میں ایک مسجد اور ریلوے اسٹیشن پر حملے کا حکم دیا گیا تھا، جبکہ کئی حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے اور اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کا منصوبہ بھی تیار کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی سفارتکار کینیڈا میں مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں،کینیڈین وزیرخارجہ
سی ٹی ڈی حکام نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں اور ’را‘ کے اعلیٰ افسران میجر رویندرا راٹھور اور انسپکٹر سنگھ کے درمیان فون پر ہونے والی بات چیت کے شواہد بھی حاصل کرلیے گئے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی پنجاب شہزادہ سلطان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی اور انتشار پھیلانے کی کوشش کررہا ہے لیکن پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسداد دہشتگردی بھارت پاکستان را ایجنٹس شہزادہ سلطان محکمہ داخلہ پنجاب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انسداد دہشتگردی بھارت پاکستان را ایجنٹس محکمہ داخلہ پنجاب دہشتگردوں کو سے گرفتار کے لیے یہ بھی
پڑھیں:
ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، غیرقانونی راستے سے بیلاروس جانے والے دو مسافر گرفتار
کراچی:ایف آئی اے نے وزٹ ویزے کی آڑ میں غیرقانونی راستے سے بیلاروس جانے کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان ایف آئی اے کےمطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی ایئرپورٹ نے وزٹ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی راستے سے بیلاروس جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کیا، مسافروں میں محمد آکاش اور اسد رحمان شامل ہیں،جن کاتعلق کوٹلی آزادکشمیر سے ہے۔
مسافر خلیجی ملک کی ایئرلائن کی پرواز ایف زیڈ330کے ذریعے وزٹ ویزے پر آذربائیجان جارہےتھے، مسافر اسد رحمان کا پاسپورٹ ٹمپرڈ شدہ تھا اور پاسپورٹ سے ویزہ صفحات غائب تھے، مسافروں کے سامان سے جعلی پروٹیکٹرز اسٹمپس بھی برآمد کرلی گئی، مسافروں کے موبائل فون سے آذربائیجان کے جعلی ورک ویزے، پولیس سرٹیفیکیٹ، پروٹیکٹر اور بینک ٹرانزیکشنز کی تصاویر بھی برآمد کی گئیں۔
ترجمان ایف آئی اے کےمطابق مسافروں نےآذربائیجان سے بعد ازاں غیرقانونی طورپر بیلاروس جانا تھا، اس تناظر میں مسافروں نے ایجنٹ کو 14 لاکھ روپے فی کس بطور کیش اور بینک ٹرانزیکشن کے ذریعے ادا کیے، بعد ازاں مزید قانونی کارروائی کے لیے مسافروں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کیا گیا۔