راولپنڈی، کمسن بچوں کو دودھ میں زہر دے کر قتل کرنے والی ماں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
راولپنڈی، کمسن بچوں کو دودھ میں زہر دے کر قتل کرنے والی ماں گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز) کمسن بچوں کو دودھ میں زہر دے کر مارنے والی ماں کو گرفتار کرلیا گیا، گھریلو ناچاکی کی بنا پر ماں نے دودھ میں زہر ملا کر بچوں کو پلایا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں زہریلا دودھ پینے سے تین کمسن بہن بھائیوں کی ہلاکت کے واقعے میں پولیس نے مقتول تین بچوں کی ماں کو گرفتار کرلیا۔سی پی او راولپنڈی خالد محمود ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیا تھا، پولیس نے بتایا کہ گھریلو ناچاکی کی بنا پر ماں نے دودھ میں زہر ملا کر بچوں کو پلایا اور دودھ پلانے کے بعد ماں نے خودکشی کی کوشش کی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ شواہد ملنے پر مقتول بچوں کی ماں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقتول بچوں میں 4 سالہ منسا، ڈھائی سالہ نوئیل اور 8 سالہ مرشبہ شامل ہیں۔تھانہ بنی پولیس نے مقتول بچوں کے والد سالم پرویز کی درخواست پرمقدمہ درج کیا ، سالم پرویزنے گھریلوجھگڑے میں اہلیہ پربچوں کو زہر دیکر قتل کرنے کا الزام عائد کیا۔حکام کا کہنا تھا کہ تینوں بہن بھائیوں کی مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1روپے 50پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1روپے 50پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ایف بی آر کو امریکا اور چین سمیت دیگر ممالک کی درآمدات پر ٹیکس اور ڈیوٹیز نہ بڑھانے کی ہدایات جاری پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان پہلی ملاقات کا امکان پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے بیوروکریٹس کو ترقیاں مل گئیں ، کون کونسے آفیسران کو پروموشنز ملیں، نوٹیفکشن سب نیوز پر ترک صدر کی ٹرمپ سے ملاقات ، امریکا کے ساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کا اعلان قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر صدارت اجلاس ، صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں اٹھائے گئے...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بچوں کو
پڑھیں:
راولپنڈی: خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا
علامتی تصویر۔راولپنڈی کے علاقے تھانہ گوجر خان کے علاقے میں خاتون کو ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون کے قتل کا واقعہ سٹی پیلس محلہ بابا رحیم شاہ میں پیش آیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق مقامی جیولرز اور نجی بینک ملازم نے خاتون سے کروڑوں روپے کے زیورات ہتھیا کر بلیک میل کیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ شوہر نے بتایا کہ ملزمان نے میری اہلیہ کو زیادتی کے بعد زہریلی گولیاں کھلائی تھیں۔
پولیس کے مطابق تھانہ گوجر خان پولیس نے مقدمے میں نامزد تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمے کی تفتیش ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر نگرانی کی جا رہی ہے، مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔