اسلام آباد(اوصاف نیوز)جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں علی الصبح سے جاری موسلا دھار بارش کے پیشِ نظر واسا راولپنڈی نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق ادارے کا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں موجود ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

ترجمان واسا کے مطابق اب تک جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 80 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سید پور میں 52 ملی میٹر، گولڑہ میں 25 ملی میٹر، بوکڑہ میں 66 ملی میٹر، پی ایم ڈی میں 32 ملی میٹر، شمس آباد میں 55 ملی میٹر، کچہری میں 41 ملی میٹر اور پیر ودھائی میں 53 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ایم ڈی واسا کے مطابق شہر بھر میں نکاسی آب کے نظام، خصوصاً نالہ لئی اور دیگر نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ اب تک نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر 9.

5 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 7 فٹ تک پانی کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مینگورہ میں 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واسا کا تمام عملہ ہمہ وقت مستعد ہے اور کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے۔

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے مطابق ملی میٹر نالہ لئی ایم ڈی

پڑھیں:

وادی ہنزہ میں گلیشیئر پگھلنے کا عمل تیز، دریائی کٹاؤ سے شاہراہ قراقرم بہہ گئی

دریائی کٹاؤ سے مور خون کے مقام پر شاہراہ قراقرم بہہ گئی، گوجال کی دوسری طرف متعدد دیہات کا مرکزی راستہ منقطع ہوگیا، دونوں طرف سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں، نوشہرہ میں تیز بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ اسلام ٹائمز۔ وادی ہنزہ میں گلیشیئرز پگھلنے کا عمل تیز ہوگیا، دریائے ہنزہ میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔ دریائی کٹاؤ سے مور خون کے مقام پر شاہراہ قراقرم بہہ گئی، گوجال کی دوسری طرف متعدد دیہات کا مرکزی راستہ منقطع ہوگیا، دونوں طرف سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں، نوشہرہ میں تیز بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ ہی خواڑ کے سیلابی ریلے میں پھنسے 8 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، نظام پور، زیارت کاکا صاحب اور چراٹ میں بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی، متعدد دیہات کا نوشہرہ اور خیر آباد سے رابطہ کٹ گیا، گجرات میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

لیاقت پور میں دریائے چناب کے کٹاؤ سے پانی قریبی آبادی میں داخل ہوگیا، گھر اور فصلیں متاثر ہوئیں، اسلام آباد، سیالکوٹ، وزیر آباد، میر پور آزاد کشمیر میں بھی بادل خوب برسے، پنجاب میں مون سون بارشوں سے اموات کی تعداد 164 تک جا پہنچی۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سپیل ویز کھول دیے گئے، ہری پور میں دریائے سندھ اور اس سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہوگیا، مقامی آبادی کو الرٹ رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں موسلا دھار بارش، لیسکو فیڈرز ٹرپ کر گئے، بجلی معطل
  • راولپنڈی کے پارک میں جھولے کی کیبل ٹوٹ گئی، بچی سمیت دو زخمی
  • وادی ہنزہ میں گلیشیئر پگھلنے کا عمل تیز، دریائی کٹاؤ سے شاہراہ قراقرم بہہ گئی
  • ملک کے بڑے شہروں کی یونیورسٹیز اور کالجوں میں منشیات کی فروخت کا انکشاف
  • برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم کا یونیسیف کے ایمرجنسی سپلائیز ویئر ہاؤس کا دورہ
  • ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • ’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘ مہم سے 10 لاکھ سے زائد صارفین مستفید
  • راولپنڈی: پانی کی پائپ لائن چوری کرنے والے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار
  • اسلام آباد، کراچی، بالائی پنجاب، کے پی، کشمیر میں بارش کا امکان
  • سٹاک مارکیٹ کے ریکارڈ حد عبور کرنے پر وزیراعظم کا اطمینان: اسلام آباد میں شدید بارش، نگرانی کیلئے کمیٹی قائم