غزہ: فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں 7 اسرائیلی فوجی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
غزہ: فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں 7 اسرائیلی فوجی ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز
غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں 7 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق مزاحمت کاروں نے اس جگہ پہلے سے بارودی مواد نصب کیا ہوا تھا جہاں سے اسرائیلی فوجیوں نے گزرنا تھا اور جب اسرائیل فوج کی بکتر بند گاڑی بارودی مواد سے ٹکرائی تو دھماکا ہوا جس سے ہلاکتیں ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق فوجیوں کی ہلاکت گزشتہ روز جنوبی غزہ میں ہوئی اور تمام ہلاک فوجیوں کا تعلق انجینئرنگ بٹالین سے تھا جب کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی عمریں 19 سے 21 سال کے درمیان ہیں۔
رپورٹ کے مطابق منگل کے روز جنوبی غزہ میں ہونے والے ایک اور واقعے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج نے غزہ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں میں سے 6 کی شناخت ظاہر کردی تاہم ایک فوجی کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکانگریس کی منظوری کے بغیر ایران پر فوجی حملہ، ایوان میں ٹرمپ کا مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران پر فوجی حملہ، ایوان میں ٹرمپ کا مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام چین نے ہمیشہ مشرق وسطیٰ میں امن کو فروغ دیا ہے، چینی وزیر خارجہ ایران نے 550بیلسٹک میزائل،ایک ہزار ڈرون داغے، 28شہری ہلاک، 3ہزار زخمی ہوئے، اسرائیلی حکام یو اے ای کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم ترکیہ کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم بھارتی آبی جارحیت، گنگا معاہدہ معطل کرکے بنگلا دیش کا پانی روکنے کی تیاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوجی مزاحمت کاروں
پڑھیں:
پیلے آف فلسطین کے نام سے مشہور فٹبالر سلیمان العبید اسرائیلی حملے میں شہید
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پیلے آف فلسطین کے نام سے مشہور فلسطین کے معروف فٹبالر سلیمان العبید غزہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق فلسطین کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق سٹار سلیمان العبید غزہ میں دیگر لوگوں کیساتھ امداد کے منتظر تھے کہ اسرائیلی حملے کا نشانہ بن گئے۔عرب میڈیا کے مطابق 41 سالہ سابق انٹرنیشنل فٹبالر سلیمان العبید نے کیریئر میں 100 سے زیادہ گول کئے تھے۔ وہ فلسطینیوں میں بہت مقبول تھے اور انہیں فلسطین کا پیلے بھی کہا جاتا تھا۔سلیمان العبید نے اپنی اہلیہ اور 5 بچوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔سلیمان العبید کی شہادت کے بعد غزہ میں اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں کے دوران شہید ہونے والے اتھلیٹس کی تعداد 662 ہو گئی ہے۔ ان میں 321 افراد فٹبال سے وابستہ تھے جن میں کھلاڑی، کوچز، ریفری، منتظمین اور کلب بورڈ ممبران شامل ہیں۔