روس کے میزائیل حملے جاری‘ 18یوکرینی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیف (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) روس کے یوکرین پر تابڑ توڑ حملے جاری ہیں، ان حملوںمیں یوکرین کے مزید 18افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس کے میزائل حملوں میں یوکرین کے جنوب مشرقی علاقے دنیپرو پیٹروسک میں 18افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ انفرا اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق گورنر سرہی لِساک نے واضح کیا ہے کہ حملے میں دارالحکومت دنیپرو میں ٹرین کی بوگیاں تباہ ہوگئیں جبکہ 10 بچوں سمیت تقریباً 70 افراد زخمی ہوئے جبکہ یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ریاستی میڈیا کے مطابق دنیپرو سے تقریباً 10 کلومیٹر دور مقام پرواقع علاقے سابر میں بھی 2 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
مذکورہ حوالے سے
یوکرینی نائب وزیر خارجہ آندرے سیبیہا کا کہنا تھا کہ اسکول اور ایک اسپتال بھی حملے میں شدید متاثر ہوئے ہیں۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ گزشتہ روز روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دیگر علاقوں میں ڈرون اور میزائلوں سے تازہ حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید
جنوبی لبنان کے قصبے بنتِ جبیل میں اسرائیل نے ڈرون حملہ کیا ہے۔
ترک خبر رساں ایجنسی کےمطابق جنوبی لبنان کے صوبے نباتیہ میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کئی مہینوں سے جنگ بندی نافذ ہے۔ وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ الخردلی سڑک پر ایک گاڑی پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک شخص مارا گیا ہے۔
واضح رہے اسرائیل لبنان میں باقاعدگی سے حملے کرتا رہتا ہے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ وہ حزب اللہ کو نشانہ بنا رہا ہے۔ یہ حملے ایک سال سے زیادہ کی جھڑپوں کے بعد نومبر 2024 میں طے پانے والی جنگ بندی کے باوجود جاری ہیں۔
اس سے پہلے جمعہ کو بھی اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جنوب میں دو افراد مارے گئے تھے۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے حزب اللہ کے کمانڈر عمار ہائل قصیبانی اور اس کے ’قوۃ الرضوان‘ یونٹ کے ایک رہنما کو مار دیا ہے۔