روس کے یوکرین پر میزائل حملے: 9 افراد ہلاک، انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو: روس کے میزائل حملے میں یوکرین کے جنوب مشرقی علاقے ڈنیپرو پیٹروسک میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ انفرااسٹرکچر کوبھی نقصان پہنچا۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق گورنر سرہی لِساک نے بتایا کہ اس حملے میں علاقائی دارالحکومت ڈنیپرو میں 7 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ ٹرین کی بوگیوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور کانچ کے ٹکڑے گرنے سے متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔
گورنر سرہی لِساک کا کہنا تھا کہ 10 بچوں سمیت تقریباً 70 افراد زخمی ہوئے جبکہ یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، ریاستی ایمرجنسی سروس کے مطابق، ڈنیپرو سے تقریباً 10 کلومیٹر دور واقع قصبے سامر میں بھی دو افراد ہلاک ہوئے۔یوکرینی نائب وزیر خارجہ آندریئی سیبیہا نے کیف کے مغربی اتحادیوں سے اس حملے کے جواب میں مؤثر ردِ عمل کا مطالبہ کیا.
آندریئی سیبیہا نے ایکس پر لکھا کہ یہ اتحادیوں کی ساکھ کا مسئلہ ہے کہ وہ ماسکو پر دباؤ بڑھائیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈنیپرو میں اسکول، کنڈرگارٹن اور ایک ہسپتال بھی حملے میں متاثر ہوئے، جبکہ سامر میں نقصان کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دیگر علاقوں میں ڈرون اور میزائلوں سے تازہ حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 10 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔یوکرینی حکام نے بتایا تھا کہ روسی حملوں کے نتیجے میں رہائشی علاقوں میں آگ لگ گئی اور میٹرو اسٹیشن کے بم شیلٹر کے داخلی دروازے کو نقصان پہنچا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: افراد ہلاک روس کے
پڑھیں:
نوشہرو فیروز،سڑک حادثے میں 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251106-08-11
نوشہرو فیروز (اے پی پی) سڑک حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ2 افراد زخمی ہو گئے، یہ افسوسناک ٹریفک حادثہ بوگڑی شاخ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ خوفناک تصادم کے نتیجے میں2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ2 شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے فورا بعد مقامی لوگوں نے پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی جس پر زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مسمات روبل اور 10 سالہ بچی روزینہ بھانھبن شامل ہیں۔ حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔