پبی میں واقع جلوزئی مہاجر بازار میں زہریلا شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوئی، بچوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو بچوں کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں مضر صحت شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوگئی جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ نوشہرہ کے علاقے پبی میں واقع جلوزئی مہاجر بازار میں زہریلا شربت پینے سے ایک ہی خاندان کے 7 بچوں کی حالت غیر ہوئی، بچوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو بچوں کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچوں نے گرمی کے باعث محلے کی دکان سے مشترکہ طور پر شربت کی بوتل خرید کر اسے پیا تو ایک ساتھ ہی سب کی حالت غیر ہوئی۔ متاثرہ بچوں میں اقرا، خدیجہ، بی بی خولہ، ابوذرم بلال، اسماء اورگل رحمان سمیت دیگر شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شربت پینے سے ایک بچوں کی حالت کی حالت غیر خاندان کے 7

پڑھیں:

خیرپور میں بھی ڈینگی نے اپنے پنجے گاڑھ لیے، اسپتال میں جگہ ختم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خیرپور (جسارت نیوز ) خیرپور میں ڈینگی اور ملیریا کی بیماری نے پنجہ گاڑ لئے ڈینگی کے 10 سے زائد مریض مختلف وارڈز میں منتقل اسپرے نہ ہونے کے باعث سینکڑوں بچے ، بوڑھے ، خواتین اس موذی مرض میں سرکاری اسپتال بھرگئے پرائیوٹ اسپتالوں نے عوام کو دونون ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ملیریا آفیسر کی جانب سے عملی کام صفر شہریوں نے وزیراعلی سندھ سے ضلع بھر میں ملیریا اسپرے کرنے اور ملیریا آفیسر کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا خیرپور ضلع کے مختلف تحصیلوں گمبٹ ، کوٹڈیجی ، صوبوڈیرو، رانی پور ، پیرجوگوٹھ میں ڈینگی ملیریا اسپرے نہ ہونے کے باعث شہریوں میں ڈینگی ملیریا کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے اور سرکاری اسپتال میں 10 سے زائد ڈینگی کے مریض خیرپور کے مختلف وارڈز میں داخل ہیں جبکہ ضلع بھر کے اسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں۔

جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • ایس ایس پی حیدرآباد کا دو روزہ مفت سرجیکل کیمپ کا دورہ
  • خیرپور میں بھی ڈینگی نے اپنے پنجے گاڑھ لیے، اسپتال میں جگہ ختم
  • میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ پر بغیر لائسنس اسکول چلانے کا الزام
  • بھارت کو ویمنز کرکٹ ورلڈکپ جتوانے کے بعد کرنٹی گاؤڈ اپنے والد کو انصاف دلوانے کے قریب پہنچ گئیں
  • سندھ میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک، مزید 4 اموات، 1192 کیسز رپورٹ
  • حیدرآباد:دادو کا رہائشی خاندان خاتون صنم کھوسو کی بازیابی کے لیے پریس کلب کے باہر سراپا احتجاج ہے
  • سندھ :ڈینگی کی صورتحال تشویشناک، 24 گھنٹے میں مزید 4 اموات، 1192 کیسز رپورٹ
  • سندھ میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک، 24 گھنٹے میں مزید 4 اموات، 1192 کیسز رپورٹ
  • لاہور میں گیس لیکج سے گھر میں دھماکہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد زخمی
  • حیدرآباد ،دکاندار اپناور اپنے خاندان کی کفالت کے لیے گاہکوں کا منتظر ہے