نئے ٹیلنٹ کی تلاش ،لاہور سمیت دیگر شہروں کی اسپورٹس اکیڈمیز فعال کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پی سی بی نے گراس روٹ لیول سے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے لاہور سمیت دیگر شہروں کی اسپورٹس اکیڈمیزفعال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق لاہور، کراچی، پشاور، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں اسپورٹس اکیڈمیز کو فعال کیا جائے گا، اسپورٹس اکیڈمیز کو فعال کرنے کا مقصد گراس روٹ لیول سے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد ایئرپورٹ 8 دن بند ہونے کی خبریں گمراہ کن ہیں، ڈی جی پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی
اپنے ایک بیان میں ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ 14 اگست سے قبل فضائی سرگرمیوں کے باعث مخصوص اوقات میں 2 گھنٹے پروازوں کی بندش ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ باقی اوقات میں معمول کے مطابق فعال رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ایئروائس مارشل زیشان نے اسلام آباد ایئرپورٹ 8 دن بند ہونے کی خبریں گمراہ کن قرار دے دیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ 14 اگست سے قبل فضائی سرگرمیوں کے باعث مخصوص اوقات میں 2 گھنٹے پروازوں کی بندش ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ باقی اوقات میں معمول کے مطابق فعال رہے گا۔ مختصر وقفوں کے علاوہ آمد و روانگی کی پروازیں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی بندش کا دورانیہ محدود اور عارضی ہے۔