صوبہ خیبرپختونخوا کے اکثر اضلاع میں آج (26 جون کی) شام سے یکم جولائی تک تیز اور موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری کردہ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے اس اسپیل کے دوران شمالی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث گلیشیئرز پھٹنے کا خطرہ بھی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلع چترال اپر، چترال لوئر، دیر اپر، سوات، اور کوہستان کے لیے خصوصی الرٹ جاری کیا ہے اور وہاں کی ضلعی انتظامیہ کو فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

 ادارے نے عوام اور سیاحوں کے لیے ہدایات بھی جاری کی ہیں جن میں مقامی آبادی کو الرٹ کیا گیا ہے اور سیاحوں سے کہا گیا ہے کہ سیاح غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ایڈوائزری میں ایمرجنسی سروسز اور ریسکیو اہلکاروں کو ہائی الرٹ پر رکھنے کو کہا گیا ہے۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری اطلاع دیجیے:
پی ڈی ایم اے ایمرجنسی نمبر: 1700

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ڈی ایم اے الرٹ خیبر پختونخوا موسلادھار بارشیں.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے الرٹ خیبر پختونخوا موسلادھار بارشیں پی ڈی ایم اے گیا ہے

پڑھیں:

ملک کے  بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان، ایڈوائزری جاری کردی گئی

اسلام آباد:

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 25جون سے یکم جولائی تک ممکنہ موسمی صورت حال کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی  ہے اور ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

این ڈی ایم اے سے جاری ایڈوائزری کے مطابق 25 جون سے یکم جولائی تک ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

موسلادھار بارشوں کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، باغ، راولاکوٹ اور مظفرآباد میں سیلاب کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔

سندھ کے مختلف علاقوں کراچی، سکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، تھرپارکر، میرپور خاص، ٹھٹھہ اور بدین کے مختلف مقامات پر 25 تا 28 جون آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخواہ میں چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، ہزارہ، پشاور، صوابی اور سوات کے مختلف علاقوں میں 25 جون تا یکم جولائی تک آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں استور، اسکردو، گلگت، ہنزہ، شگر، دیامر، نگر، غذراور گھانچے کے علاقوں میں بھی 25 جون سے یکم جولائی تک آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ تیز ہواؤں، آندھی اور طوفان کے دوران کمزور درخت، کچی دیواریں اور کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، آندھی اور طوفان کے دوران کمزور تعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اوربل بورڈز سے دور رہیں۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں سے کہا ہے کہ گاڑیوں کو شیڈ کے نیچے یا دیگر محفوظ جگہ پر پارک کریں، آندھی اور طوفان کے دوران حد نگاہ بھی کم ہو سکتی ہے جو حادثات کا باعث بنتی ہے لہٰذا محتاط رہیں۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پیشی اقدامات یقینی بنائی جائیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ موسم اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی لیں۔

متعلقہ مضامین

  • آئندہ 48گھنٹے میں ملک بھر میں بارشوں ممکنہ سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
  • گرمی کا زور ٹوٹ گیا؛  ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 2 دنوں میں بارشوں کی پیشگوئی
  • مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، مزید بادل برسنے کی پیشگوئی، الرٹ جاری
  • اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کیساتھ بارش کا امکان،الرٹ جاری
  • ملک کے  بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان، ایڈوائزری جاری کردی گئی
  • اسلام آباد: این ڈی ایم اے کی موسم سے متعلق ایڈوائزری جاری، آندھی طوفان اور بارشوں کا الرٹ
  • ملک بھر میں تیز ہواؤں اور موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
  • ملک بھر میں 25 جون سے شدید بارشوں کی پیشگوئی، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری