موسلادھار بارش کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک: پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان ریسکیو پنجاب کے مطابق اوکاڑہ میں بنگلہ گوگیرہ کی نواحی بستی ریاض آباد میں بارش کے باعث بانسوں سے بنی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، جاں بحق بچی کی شناخت دعا فاطمہ کے نام سے ہوئی، زخمیوں میں 7 سالہ مہوش اور 6 سالہ ارم شامل ہے۔
مریم نواز کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ،نکاسی آب کاجائزہ لیا
اس کے علاوہ قصور کے نواحی گاؤں تلونڈی میں تیز بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو بچے شدید زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والے بچوں کو فوری طور ریسکیو کر کے نکال لیا گیا، بچوں کو طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حجرہ شاہ مقیم میں بھی تیز بارش کے باعث اٹاری روڑ پر محنت کشوں کے تین گھروں کی چھتیں گر گئیں، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
جہلم کے علاقے سوہاوہ میں ایک شخص برساتی نالے میں ڈوب گیا، اوکاڑہ میں آسمانی بجلی سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
خیبر پختونخوا: ڈسپریٹی الاؤنس دینے کی یقین دہانی پر سرکاری ملازمین کا احتجاج ختم
دیپال پور میں چھت گرنے سے 2 افراد، شیخ بستی میں کچن گرنے سے ایک لڑکی زخمی ہوگئی، جڑانوالہ 240 موڑ پر چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا ہے جبکہ ساہیوال کے نواحی گاؤں میں چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بارش کے باعث چھت گرنے سے
پڑھیں:
ملک کے مختلف شہروں میں صبح سویرے موسلا دھار بارش اور ژالہ باری
ملک کے مختلف شہروں میں صبح سویرے موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں علی الصبح بادل برس پڑے، جڑواں شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔اسلام آباد میں تیز بارش کے ساتھ ساتھ چند مقامات پر اولے بھی برسے۔اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاوہ رات گئے ضلع باجوڑ ، مالاکنڈ اور سوات کے علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی۔محکمہ موسمیات نے آج مری، گلیات، جہلم، گوجرانوالہ اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔دیر، چترال، پشاور، مردان کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔سندھ میں کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔